عظیم زندگی — Page 45
۴۵ تو نہیں۔فرمایا کہ میں خود ان سے یہ کہنا پسند نہیں کرتا البتہ آپ نرمی سے ان سے خاموشی کے لئے کر دیں۔اسی طرح ایک اور موقع پر آپ حضور سے پوچھا گیا کہ آپ گھر کے شور وغل میں کیسے علمی کام کرلیتے ہیں ؟ تو فرمایا کہ نہیں تو اس طرف توجہ ہی نہیں کرتا لہذا مجھے یہ ناگوار نہیں گزرتا۔خل اندازی بعض اوقات انسان جب کسی دلچسپ کام میں ہمہ تن مصروف ہوتا ہے تو بے وجہ کی خلل اندازی بہت بڑی محسوس ہوتی ہے حتی کہ ایک چھپاتا ہوا پرندہ یا مکھی مچھر کی و بھنبھناہٹ بھی اِس قدر بُری محسوس ہوتی ہے کہ انسان غصہ میں آپے سے باہر ہو جاتا ہے اور اسی طرح نیند میں خلل بھی بعض لوگوں کو بہت برا لگتا ہے۔کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام جب کسی علمی کام میں محو ہوتے تو پیچھے آپ کے کام میں مخل ہوتے مثلاً دروازہ پر بار بار دستک دیتے اور دروازہ کھولنے کے لئے کہتے حضرت مسیح موعود علیہ السلام بلاپس و پیشیش دروازہ کھول دیتے۔ایک دفعہ آپ کے صاحبزادے حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد نے آپ کا ایک مسودہ جلا دیا تو آپ نے مسکرا کر فرمایا شاید خدا تعالیٰ کو اس سے بہتر مسودہ لکھوانا منظور تھا۔یاوہ گو بعض لوگ بہت باتونی ہوتے ہیں۔خودستائی میں وہ اس قدر دوسروں کو بور کرتے ہیں کہ انسان پریشان ہو جاتا ہے ایسے لوگوں کو توجہ دینا نہایت مشکل کام ہے