عظیم زندگی

by Other Authors

Page 30 of 200

عظیم زندگی — Page 30

۳۰ لیکن ایک مسلمان کو تو تعلیم ہی یہ دی گئی ہے کہ وہ بلند نظری پیدا کرے۔وہ لوگ جو اپنی روحانی رفعتوں کے خواہاں ہیں خدا تعالیٰ بھی ان کی مدد کے لئے تیار رہتا ہے اس لئے کہ اس دنیا میں انسان کے لئے یہی منشاء ہے اسے استقلال اور عزم کے ساتھ اپنی کوششیں جاری رکھنی چاہئیں اور وقت آجائے گا کہ اسے ان کوششوں کے ثمر ریل جائیں گے۔حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے کیا خوب فرمایا ہے :- اسلام انسان کو مایوسی سے بچاتا ہے اور اسے بتاتا ہے کہ اس کی غلطیوں کے باوجود وہ روحانی اور عملی پاکیزگی حاصل کر سکتا ہے جو انسان کا مقصد حقیقی ہے اور اسے اس بات کی ترغیب دلاتا ہے کہ وہ نیکی اور تقویٰ کے حصول کے لئے اپنی کوششوں میں کچھ نہ آنے دے اور ایک وقتے آئے گا کہ آخر کار وہ اپنے مقصد میں بامراد ہو جائے گا " جب انسان کے دوسروں کے ساتھ تعلقات میں رنجش پیدا ہو تو وہ گناہ اور غلطیاں ظہور میں آتے ہیں جن کی فہرست اس سے پہلے دی گئی ہے۔بانی جماعت احمدیہ حضرت احمد علیہ السلام نے دوسروں کے ساتھ تعلقات کے سلسلہ میں لکھا ہے " میں نے اپنے دل میں سے غصہ اور نفرت کو نکال دیا ہے یہ حضرت احمد علی السلام کبھی دوسروں کی کمزوریوں کے بارہ میں گفت گو نہیں فرماتے تھے۔آپ کبھی ان الفاظ کا بھی برا نہیں مناتے تھے جو مخالفین آپ کے بارہ میں استعمال کرتے تھے لیکن بانی اسلام حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف بد زبانی کو آپ نے کبھی برداشت نہیں کیا تشویش ، حسد، اطمع ، نفرت ، غصہ اور بد خواہی ہمیشہ روحانی قومی کو گھٹن کی طرح کھا