عظیم زندگی — Page 142
سوچ ایک عالمی قوت ہے کیونکہ ہر چیز اور ہر عمل سوچ سے ہی شروع ہوتا ہے۔ہر فعل کی کوئی وجہ ہوتی ہے اس لئے مادہ کے پیدا ہونے سے قبل سوچ ضرور موجود تھی اور جیسا کہ اللہ تعالیٰ ہمارا خالق اور ہمارا منبع ہے اس لئے سوچ خدا کی ایک زبر دست صفت ہے کائنات بننے سے قبل روز اول سے سویع موجود تھی اور دماغ کے بنانے اور اس کی ہیئت و طریق کار کے دیکھے بھی سوچ اس باب میں ہم سوچ کے دو حصوں پر بحث کریں گے یعنی (۱) شعوری فکر اور (۲) غیر شعوری فکر شعوری فکر ہماری روزمرہ کی زندگی میں ہونے والی سوچ کا نام ہے جبکہ غیر شعوری فکر جو میں گھنٹے دماغ کے شعور سے زیادہ گہرائی میں ہر وقت خاموشی سے کار فرما ر رہتی ہے۔ہمارا غیر شعوری دماغ ہمارے جسم کے تمام غیر ارادی افعال پر کنٹرول رکھتا ہے۔یہ ہمارا غیر شعوری دماغ ہے جو ہمارے خون کے سفید اجزاء کو اکٹھا کرتا او حکم دیتا ہے کہ جسم میں جہاں کہیں بھی بیماری کا نام ہو ان پر حملہ کر دو۔یہ غیر شعور ہی ہے جو ہمارے ہاضمہ کے نظام ، دل، جگر، گردہ اور دوسرے اندرونی اعضاء کو چلا رہا ہے تحت الشعور کی قوت اس قدر حیران کن ہے کہ جب اس کو اچھی طرح سے سمجھ لیا جائے تو یہ ہر وہ نتیجہ پیدا کرے گی جس کا اس کو حکم دیا جائے۔یہ بیان چاہے جتنا بھی سمجھ سے باہر ہو لیکن یہ حقیقت ہے کہ مزید بحث سے قبل ذرا اس شر آنی دعا کا ورد کرلیں : رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا (۲۰ : ۱۱۵)