اَلذِّکْرُ الْمَحْفُوْظ

by Other Authors

Page 327 of 428

اَلذِّکْرُ الْمَحْفُوْظ — Page 327

حفاظت قرآن کریم پر متفرق اعتراضات 327 ا۔اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا ، بن مانگے دینے والا ( اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے۔۲۔انا الله أَرى : میں اللہ ہوں۔میں دیکھتا ہوں۔یہ ایک کھلی کھلی کتاب کی آیات ہیں۔۳۔یقیناً ہم نے اسے عربی قرآن کے طور پر نازل کیا تا کہ تم عقل کرو۔۴۔ہم نے جو یہ قرآن تجھ پر وحی کیا اس کے ذریعہ ہم تیرے سامنے ثابت شدہ تاریخی حقائق میں سے بہترین بیان کرتے ہیں جبکہ اس سے پہلے ( اس بارہ میں ) تو غافلوں میں سے تھا۔۵۔(یاد کرو) جب یوسف نے اپنے باپ سے کہا اے میرے باپ ! یقیناً میں نے ( رویا میں ) گیارہ ستارے اور سورج اور چاند دیکھے ہیں۔( اور ) میں نے انہیں اپنے لیے سجدہ ریز دیکھا۔۶۔اس نے کہا اے میرے پیارے بیٹے ! اپنی رویا اپنے بھائیوں کے سامنے بیان نہ کرنا ورنہ وہ تیرے خلاف کوئی چال چلیں گے۔یقیناً شیطان انسان کا کھلا کھلا دشمن ہے۔ے اور اسی طرح تیرا رب تجھے (اپنے لئے ) کچن لے گا اور تجھے معاملات کی تہ تک پہنچنے کا علم سکھا دے گا اور اپنی نعمت تجھ پر تمام کرے گا اور آلِ یعقوب پر بھی جیسا کہ اس نے اُسے تیرے باپ دادا ابراہیم اور اسحاق پر پہلے تمام کیا تھا۔یقینا تیرا رب دائمی علم رکھنے والا (اور) حکمت والا ہے۔۸۔یقیناً یوسف اور اس کے بھائیوں (کے واقعہ ) میں پوچھنے والوں کے لیے کئی نشانات ہیں۔۹۔(یاد کرو) جب انہوں نے کہا کہ یقیناً یوسف اور اس کا بھائی ہمارے باپ کو ہم سے زیادہ پیارے ہیں حالانکہ ہم ایک مضبوط ٹولی ہیں۔یقیناً ہمارا باپ ایک ظاہر و باہر غلطی میں مبتلا ہے۔۱۰۔یوسف کو قتل کر ڈالو یا اُسے کسی جگہ پھینک آؤ تو تمہارے باپ کی توجہ صرف تمہارے لیے رہ جائے گی اور تم اس کے بعد نیک لوگ بن جانا۔اا۔ان میں سے ایک کہنے والے نے کہا یوسف کو قتل نہ کرو بلکہ اُسے کسی کنویں کی اوجھل تہوں میں پھینک دو جو چرا گاہ کے پاس واقع ہو۔اسے کوئی قافلہ اٹھالے جائے گا۔( یہی کرو ) اگر تم کچھ کرنے والے ہو۔۱۲۔انہوں نے کہا اے ہمارے باپ! تجھے کیا ہوا ہے کہ تو یوسف کے بارہ میں ہم پر اعتماد نہیں کرتا جبکہ ہم تو یقیناً اس کے خیر خواہ ہیں۔۱۳۔اسے کل ہمارے ساتھ بھیج دے تا وہ کھاتا پھرے اور کھیلے جبکہ ہم اس کے یقیناً محافظ ہوں گے۔۱۴۔اس نے کہا یقینا مجھے یہ بات فکر میں ڈالتی ہے کہ تم اسے لے جاؤ اور میں ڈرتا ہوں کہ کہیں اسے بھیڑیا نہ کھا جائے جبکہ تم اس سے غافل ہو۔۱۵۔انہوں نے کہا اگر اسے بھیڑیا کھا جائے جبکہ ہم ایک مضبوط ٹولی ہیں تب تو ہم یقیناً بہت نقصان اٹھانے والے ہوں گے۔۱۶۔پس جب وہ اسے لے گئے اور اس بات پر متفق ہو گئے کہ اسے ایسے کنویں کی اوجھل تہوں میں پھینک دیں