اَلذِّکْرُ الْمَحْفُوْظ

by Other Authors

Page 321 of 428

اَلذِّکْرُ الْمَحْفُوْظ — Page 321

حفاظت قرآن کریم پر متفرق اعتراضات 321 اعتراض محققین کے مطابق قرآن کریم کی بہت سی آیات الحاقی ہیں ابن وراق حسب معمول قرآن کریم کی حفاظت کے لیے اختیار کیے گئے تمام تر اقدامات کو نظر انداز کرتے ہوئے کہتا ہے کہ: The authenticity of many verses has also been called into question not only by modern Western scholars, but even by Muslims themselves۔Many Kharijites, who were followers of Ali in the early history of Islam, found the sura recounting the stroy of Joseph offensive, an erotic tale that did not belong in the Koran۔بہت سے جدید مغربی مستشرقین نے ہی نہیں بلکہ بہت سے مسلمانوں نے بھی اکثر آیات کے استناد پر سوال اُٹھایا ہے۔بہت سے خارجی ، جو کہ اسلام کی ابتدائی دور میں (حضرت) علی کے پیروکار تھے، ان کے لیے سورت یوسف ناراضگی کا موجب ہے کیونکہ وہ جذبات کو انگیخت کرنے والی ایک ایسی کہانی ہے جو قرآن سے تعلق نہیں رکھتی۔اسی طرح کہتا ہے : Shiites, of course, claim that Uthman left out a great many verses favorable of Ali for political reasons۔(Ibn Warraq: Why I am Not A Muslim, Prometheus Books, New York, 1995, under heading; The Koran: Pg: 112) یقیناً اہل تشیع کا بھی دعویٰ ہے کہ (حضرت) عثمان نے بہت سی ایسی آیات محض سیاسی وجوہات کی بنا پر درج نہیں کیں جو کہ (حضرت) علی کی مؤید تھیں۔ہم ابنِ وراق سے پوچھتے ہیں کہ اگر تمہیں مغربی محققین اور خارجیوں سے ایسے قوی دلائل مل ہی گئے تھے تو اُن دلائل کو چھپا کے کیوں رکھ لیا؟ اگر دلائل موجود تھے تو پھر جھوٹ اور فریب کی نجاست پر منہ کیوں مارا؟ علمی بحث اپنی جگہ لیکن حقائق سے واقف قاری کے دل میں یہ سوال ضرور پیدا ہوتا ہے کہ اگر واقعی اتنے قوی دلائل میسر تھے تو کیوں دجل اور تلمیس کی راہ اختیار کر کے خود کو غیر معتبر بنالیا ؟ بجائے اس کے کہ اُن مسلمان محققین کے دلائل پیش کرتے تم نے جھوٹ کا زہر کھایا اور علامہ سیوطی کے بارہ میں خلاف واقعہ بات لکھی۔اگر یہ مسلمان اور غیر مسلم محققین تمہاری امداد کے لیے موجود تھے تو کیوں انہیں پیش نہ کیا اور کیوں علامہ سیوطی کے بارہ میں جھوٹ بولا؟ پس ہم یہ نتیجہ نکالنے میں حق بجانب ہیں کہ تمہیں کہیں سے دلیل نہیں ملی اسی لیے تمہیں جھوٹ کا سہارا لینا پڑا