اَلذِّکْرُ الْمَحْفُوْظ — Page 276
الذكر المحفوظ 276 حضرت ابی بن کعب فر ماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے معوذتین کے بارہ میں پوچھا تو آپ نے فرمایا کہ مجھے ایسے ہی ارشاد ہوا اور اس لیے میں ایسے ہی تلاوت کرتا ہوں۔حضرت ابی بن کعب فرماتے ہیں کہ پس ہم بھی اب ایسے ہی تلاوت کرتے ہیں جیسے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تلاوت فرمایا کرتے تھے۔اسی طرح یہ روایت بھی ملتی ہے: عن زر قلت لأبي بن كعب ان ابن مسعود كان لا يكتب المعوذتين في مصحفه فقال اشهد ان رسول الله ﷺ اخبرني ان جبريل عليه السلام قال له قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ فقلتها فقال قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ فقلتها فنحن نقل ما قال النبي ﷺ (مسند احمد بن حنبل کتاب مسند الانصار حدیث زر بن حبيش عن أبي بن كعب) زر بن حبیش کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابی بن کعب سے عرض کی کہ ابن مسعودؓ تو معوذتین کو اپنے صحیفے میں درج نہیں کرتے۔اس پر آپ نے فرمایا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے مجھے بتایا کہ جبریل علیہ السلام نے آپ کو پڑھا یا قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ میں نے ایسے ہی پڑھا۔پھر پڑھایا قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ پس میں نے ایسے ہی پڑھا۔حضرت ابی بن کعب فر ماتے ہیں کہ پس ہم بھی اب ایسے ہیں تلاوت کرتے ہیں جیسے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تلاوت فرمایا کرتے تھے۔امام احمد بن حنبل بہت سی دیگر اسناد سے بھی یہ روایت لائے ہیں جو اس روایت کے مستند ہونے کی ایک قوی دلیل ہے۔بہر حال اگر کسی راوی کا یہ خیال تھا یا پھر یہ خیال حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ کا تھا تو بھی اسی کی کوئی وقعت نہیں رہتی۔ایک طرف متواتر تاریخی شہادتیں اور امت کی متفقہ گواہی تحریری تواتر ، حفاظ کا اجماع اور دوسری طرف ایک راوی کا خیال یا اگر راوی کا خیال نہیں تو پھر حضرت عبد اللہ بن مسعود کا خیال۔عقلِ سلیم کیا گواہی دیتی ہے کہ کس کو درست تسلیم کیا جائے؟ راوی یا عبداللہ بن مسعودؓ کے خیال کو یا رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی گواہی اور امت کی متفقہ شہادت اور تواتر کو؟ ظاہر ہے کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم اور پھر آپ کے ساتھ ساری امت کی متفقہ شہادت کے مقابل پر شخص واحد کو غلطی لگنازیادہ قرین قیاس ہے۔علاوہ ازیں کتب احادیث میں اتنی کثرت سے ایسی احادیث ملتی ہیں جن میں معوذتین کے قرآن کریم کا حصہ ہونے کا ذکر واضح الفاظ میں ملتا ہے۔چنانچہ صحیح مسلم کی روایت ہے: حدثنا قتيبة بن سعيد حدثنا جريف عن بيان عن قيس بن ابی حازم عن عقبة