انوارالعلوم (جلد 9) — Page 56
۵۶ جماعت احمدیہ کے عقائد گے اور سب کے سب آخر خدا تعالی کی نعمت کے وارث ہو جائیں گے ہمارے مخالف کہتے ہیں اس کی وجہ سے ہم ابدی عذاب کے منکر ہو گئے ہیں۔ہم نہیں سمجھ سکتے کہ خدا کی رحمت کو چھوڑ کر ان کے ابدی عذاب کو کیا کریں۔قرآن کریم کی تفسیر یہ تو اصولی باتیں ہیں جن میں ہمیں دوسرے لوگوں سے اختلاف ہے۔قرآن کریم کی آیات کی تفسیر میں انہیں اصول کے ماتحت پھر ایک وسیع خليج ہمارے اور ان کے درمیان واقع ہو جاتی ہے۔وہ اپنی تنگ حوصلگی کے ماتحت قرآن کریم کے معنے کرتے ہیں لیکن ہم قرآن کریم کو الہام کی روشنی میں دیکھتے ہیں۔(الفضل مورخہ ۱۴- مئی ۱۹۲۵ء) | الذّریت : ۵۷