انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 38 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 38

۳۸ جماعت کی عورتوں کو بھی ان کے ذرائع کے مطابق اس تحریک میں شامل کیا جائے گا تاکہ سب لوگ ثواب میں شریک ہوں۔اب اس دعا پر اس تحریر کو ختم کرتا ہوں کہ اے میرے رب! میرے مولا! تو اس کمزور جماعت کے افراد کو دیکھتا ہے کہ وہ کسی طرح تھرے دین کی اشاعت کے لئے کوششیں کر رہے ہیں تو ان کی ہمت میں برکت دے، ان کے عرفان میں برکت دے، ان کے ایمان میں برکت دے، ان کے علم میں برکت دے ،ان کے اخلاص میں برکت دے، ان کے عمل میں برکت دے، ان کے دین میں برکت دے، ان کی دنیا میں برکت دے، ان کی جانوں میں برکت دے اور ان کے مالوں میں برکت دے۔ہر ایک جو اس تحریک میں حصہ لیتا ہے اس پر خاص الخاص فضل فرما اور ہر ایک جو اس تحریک کو کامیاب بنانے میں کوشش کرتا ہے اس کو اپنی رحمت سے حصہ وافر عطا فرما اور ان تمام کے لئے غیر معمولی اور غیر مترقّب طور پر دینی اور دنیاوی ترقی کے راستے کھول دے اللهم امين وأخر دعوانا أن الحمد لله رب العلمین خاکسار میرزا محمود احمد خلیفۃ المسیح الثانی قادیان (۱۰۔فروری ۱۹۲۵ء) بخاری کتاب المناقب باب قول النبي صل الله عليه وسلم لوكنت متخذا خليلا مطبوعہ آرام باغ کراچی ۱۹۳۸ء الأنعام : ۱۶۳ المائدة : ۲۵ آل عمران : ۱۵۳