انوارالعلوم (جلد 9) — Page 604
۶۰۴ مستقل جد و جہد کے ساتھ ان جائز حقوق کو جن کے ہم اس ملک کے باشندہ ہونے کے لحاظ سے مستحق ہیں حاصل کریں۔اور اس کے لئے پہلا قوم آپ کا ۲۲ جولائی کے جلسوں کو غیر معمولی طور پر کامیاب بنانا ہے۔میں اب اپنی بات کو ختم کرتا ہوں اور یقین رکھتا ہوں کہ ہر اک دوسری بات کو فراموش کر کے آپ صرف اس امر کو مد نظر رکھیں گے کہ آج اسلام اور مسلمانوں کا فائدہ کس امر میں ہے۔والسلام خاکسار مرزا محمود احمد امام جماعت احمدیہ قادیان الفضل ۲۰ جولائی ۱۹۲۷ء)