انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 504 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 504

۵۰۴ اسلامی احکام آج سے تیرہ سو سال قبل گو عجیب معلوم ہوتے تھے مگر اب آہستہ آہستہ ان کا فلسفہ اور حکمت ظاہر ہو رہی ہے۔خواہ ان احکام کا تعلق علم النفس (PSYCHOLOGY) سے ہو یا علم کیمیا(CHEMISTRYہے۔ہر چیز مفیدہے سائنس کے متعلق جو اصولی انکشاف قرآن کریم نے کئے ہیں۔ان میں سے ایک یہ ہے کہ دنیا میں ہر چیز کا فائدہ ہے۔اور کوئی چیز اللہ تعالیٰ نے فضول پیدا نہیں کی۔یہ بات پہلے بیان نہ ہوئی تھی۔صرف اسلام نے آج سے تیرہ سو سال قبل یہ عظیم الشان علمی نکتہ دنیا کوبتایا کہ کوئی چیز خواہ وہ بظاہر کتنی ہی بُری ہو اس کے اندر ضرور اہم فوائد ہوں گے۔گویا اصل غرض ہر چیز کی پیدائش کی نیک اور مفید ہے۔چنانچہ فرمایا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ وَ جَعَلَ الظُّلُمٰتِ وَ النُّوْرَ۬ؕ-ثُمَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّهِمْ یَعْدِلُوْنَ ۶؎ سب تعریف اللہ تعالیٰ ہی کے لئے ہے جو زمین و آسمان کا خالق ہے۔اور جو نور اور ظلمت دونوں کا بنانے والا ہے۔یعنی الله تعالی ظلمات مثلاً مصائب، تکالیف، آفات، دکھ، درد، پیاری، موذی جانور وغیرہ سب کا خالق ہے۔اسی طرح نور یعنی آرام و آسائش، سکھ، مفید اشیاء وغیرہ کا بھی خالق ہے اور ہر چیز کی پیدائش سے اس کی حمدہی ثابت ہوتی ہے۔پھر فرمایا الذی خلق الموت والحيوة ليبلوكم أيكم أحسن عملا۔۷؎ زندگی اورموت سب سے خدا کی حمدہی نکلتی ہے۔کیا عجیب نظریہ پیش کیا ہے کہ ہر موذی چیز بھی مفید ہے۔گویا اس طرح موذی اشیاء کے فوائد معلوم کرنے کی طرف توجہ دلائی ہے۔مثلا ًسنکھیا بُرا خیال کیا جاتا ہے۔مگر ہزاروں ہیں جو اس کے ذریعہ بچتے ہیں۔اگر چند لوگ غلطی سے اسے کھا کر مر جائیں تو اس سے سنکھیا کے فوائد کا انکار نہیں کیا جا سکتا۔سنکھیابہت سی امراض میں استعمال ہو رہا ہے۔چنانچہ CHRONIC MALARIA(یعنی پرانا موسمی بخار) میں جب کونین فیل ہو جائے۔اور فائده نہ دے سکے۔تو آرسینک ہی فائدہ دیتا ہے۔پھر امراض خبیثہ (آتشک) اور RELAPSING FEVER ( ہیرے پھیرے بخار )میں بھی آرسینک دیا جاتا ہے۔پس اگر ایک آدمی سنکھیاسے مرتا ہے تو ہزاروں اس کے ذریعے جیتے ہیں۔پھر افیون کو ایک لعنت خیال کیا جاتا ہے۔مگر آدھی طب افیون میں ہے۔مارفیا کی جلدی پچکاری ہزاروں مریضوں کے لئے ایک نعمت ہے۔اگر ادویہ کے غلط استعالی سے ہم نقصان اُٹھائیں تو یہ ہمارا قصور ہے۔مثلاً چاقو مفید چیز ہے لیکن اگر ایک شخص اس سے بجائے کوئی چز کاٹنے کے