انوارالعلوم (جلد 9) — Page 475
۴۷۵ اسلام پر بے جا الزام لیکن فرض کر لو اسلام میں جبر کی تعلیم نہ ہونے کے باوجود مسلمانوں نے جبر کیا تو پھراب اس شور کا بلند کرنا کیافائدہ دے گا ؟ کیا اس سے جبر واپس آجائے گا یا کیا جبر جبر کی پکار لگانے سے اسلام جھوٹا ثابت ہو جائے گا؟ اسلام اگر جھوٹا ہے تو مسلمان جبر نہ بھی کرتے تو بھی سچا ثابت نہیں ہو سکتا اور اگر سچاہے تو مسلمان جبر بھی کریں تو بھی جھوٹا نہیں ہو سکتا۔پس اگر واقعہ میں مسلمانوں نے جبر کیا تو اس کے صرف یہ معنی ہیں کہ انہوں نے غلطی کی نہ یہ کہ اسلام جھوٹا ہے اسلام ہرگز جھوٹا نہیں وہ خدا تعالی کی طرف سے ہے اور خدا کا دین ہے۔ایک شخص اگر علم کی قدر نہ کرے یا ایک طالبعلم اگر علم کو صحیح طور پر نہ سمجھے تو اس کا یہ مطلب ہے کہ اس طالبعلم میں نقص ہے نہ یہ کہ علم خراب شئے ہے۔پس بفرض محال اگر کوئی ایسا واقعہ ہوا بھی ہے کے ہندو جبر سے نامزد کرتے ہیں تو وہ ان مسلمانوں کی غلطی تھی جن کا تعلق اس سے تھایہ نہیں کہ چند افراد کی غلطی سے اسلام پر الزام لگایا جائے کہ وہ جبر کی تعلیم دیتا ہے۔ہندوؤں کے جبر اگر ہندو با وجود ان حالات کے اسلام جبر الزام لگانے سے بازنہ آئیں گے تو پھر دیکھو ہمارے منہ میں بھی زبان ہے ہم بھی جبر کے وہ واقعات بیان کر سکتے ہیں جو ہندوؤں نے دوسروں پر کئے اور غلط نہیں ہیں۔مثال کے طور پر کہتا ہوں اگر زیادہ نہیں تو ہندوؤں کو وہ جبر تو ماننے پڑیں گے جو انہوں نے باہر سے آنے والی قوموں پر کئے۔تمام تاریخیں متفق ہو کربتاتی ہیں کہ یونانی، ایرانی، ستھین اور بعض چین کی قومیں ہندوستان میں آئیں جنہوں نے اسے فتح کیا اور پھر وہ واپس نہیں گئیں۔یہ قو میں بہت بڑی تعداد میں تھیں حتی کہ ایک قوم نے سو سال تک پشاور سے متھرا تک حکومت کی ہے تاریخیں یہ بتاتی ہیں کہ وہ ہندوستان میں آئیں اور اس بات کی شہادت دے رہی ہیں کہ چار زبردست قوموں کے ریلے ہوۓ اور ساٹھ ستر بلکہ سو سال تک انہوں نے اس ملک میں حکومت کی مگر بعد میں ان کا کوئی پتہ نہیں چلتا کہ وہ کیا ہوئیں۔البتہ ان کی یعنی ہندوؤں کی چار قومیں نظر آتی ہیں جس سے یہ قیاس گزرتا ہے کہ یا تو ان قوموں کو مار ڈالا گیا یا ملک سے باہر نکال دیا گیا اور یہ جبر تھایا پھر ان کو جبراً ہندو بنایا گیاورنہ وہ چالیس لاکھ انسان کس کنویں میں غرق ہو گئے جو باہر سے ہندوستان میں آئے اور حکومت کرتے رہے۔پس تاریخی طور پر جب ہم دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ جبر ہندوؤں پر نہیں ہوا بلکہ انہوں نے دوسروں پر کیا۔اسی طرح بدھوں کی تباہی ہے بدہ ہندوستان میں حاکم تھے ان کو اس ملک سے یکدم مٹادیا گیا