انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 469 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 469

۴۶۹ باوجود اس کے جبر ہوا۔جن باتوں کو جبر کے ثبوت میں ہندو بیان کرتے ہیں تمام تاریخوں کا مطالعہ کرنے سے بھی ان کی صداقت کا کوئی ثبوت نہیں ملتا۔اتنا بڑا واقعہ ہو اور تاریخیں اس کے بیان کرنے سے خاموش رہیں ناممکن ہے۔ہم دیکھتے ہیں کسی ملک میں ایک طرف اگر کوئی واقعہ ہوتا ہے تو بہت جلد دوسرے سرے تک پہنچ جاتا ہے لیکن یہاں تاریخیں ایسے واقعات کا حقیقی ثبوت دینے سے خاموش ہیں۔در حقیقت اسلام میں جبر کی تعلیم ہی نہیں اس لئے یہ ہو نہیں سکتا کہ مسلمان کسی پر جبر کریں۔اگر کسی جگہ شخصی جوش کے ماتحت کسی فرد نے کوئی ایسا کام کر دیا تو قوم اس کی وجہ سے ملزم نہیں ٹھہرائی جاسکتی۔معلوم ہوتا ہے بعض ایسے واقعات کو لے کر بعض لوگوں نے اپنی قوم کی بد ردی حاصل کرنے کے لئے کہنا شروع کر دیا کہ جبرہؤا ہے۔حالانکہ یہ صریح بات ہے کہ انفرادی فعل قومی فعل نہیں بنا کرتا اور انفرادی فعل سے قوم ملزم نہیں ہوا کرتی کیونکہ جب قوم نے کوئی ایسا حکم نہیں دیا تو پھر اگر اس کا کوئی فرد کوئی بُرا کام کرے تو اس سے قوم زیر الزام نہیں آسکتی۔اسی طرح ان شخصی باتوں سے جن کو لے کر بعض لوگوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ اسلام نے جبر سے کام لیا اسلام پر الزام نہیں آستانه اس قسم کے انفرادی افعال سے یہ نتیجہ نکالا جا ہے کہ مذہب پھیلاہی تلوار کے ذریعہ سے۔اسلام نے ہر جگہ لوگوں کو امن دیا ہندو شکایت کرتے ہیں کہ اسلام نے جبر کیا اور بدامنی کا باعث ہوا۔مگر جس قدر اسلام نے امن پھیلایا اس کی نظیر خود ہندوؤں کے مذہب میں بھی نہیں ملتی۔خود ہندوستان میں اسلام امن کا ذریعہ ہوا۔پھر اسلام کی ابتداء عرب سے ہوئی۔عرب میں جو بد امنی اسلام سے قبل تھی اس کی نظیر ملنی مشکل ہے۔وہ بدامنی کسی نے دور کی؟ جس مذہب نے وہ بد امنی جس کی نظیرملنی بھی مشکل ہے دور کی وہ مذہب اسلام تھا۔اسی پُرامن تعلیم کا نتیجہ تھا کہ آج تک عرب میں غیر مسلم موجود ہیں۔یہی حال شام کے علاقہ کا ہے۔اس میں بھی اسلامی حکومت کے وقت سے پہلے عیسائی وغیرہ موجود تھے اور اس وقت تک بھی موجود ہیں۔مصر فتح ہؤا اس میں آج بھی عیسائی دکھائے جاسکتے ہیں۔تیرہ سو سال ہوئے وہاں حکومت قائم ہوئی اور تیرہ سو سال ہی ان کے اسلام کی ماتحتی میں گزرے۔ان کی رسمیں بھی وہی ہیں جو پہلے تھیں، ان کے رواج بھی وہی ہیں جو ان میں جاری تھے، ان کی عبادت گاہیں اس وقت سے لے کر اس وقت تک بدستور قائم ہیں، ان کی جائدادیں بھی ہیں، اسی طرح ہندوستان کا حال ہے۔مسلمانوں کے آنے سے پہلے جو ہندوؤں کی