انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 412 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 412

۴۱۲ دو نئے اخبار۔مس رائز اور مصباح اس سال دو نئے اخبار جاری کروائے ہیں۔ایک تو مستقل طور پر جاری ہو گیا ہے وہ سن رائز ہے۔دوسرا اخبار شرطی طور پر جاری ہؤا ہے۔میں نے کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ کوئی اخبار جاری نہ ہونے دوں گا جب تک کہ اس کے متعلق پہلے غورنہ کر لوں گا۔وہ جماعت میں اشاعت ہونے والے اخباروں کے متعلق تھا۔اب جس اخبار کی اجازت دی ہے وہ ایسا اخبار ہے کہ جس کی اشاعت غیر مسلموں میں ہوگی۔پچھلے دنوں اَمریکہ میں پانچ ہزار پادری عیسائیت کی تبلیغ کے لئے جمع ہوئے ہیں۔اس اخبار کی غرض یہ ہے کہ غیروں میں تبلیغ ہو اور اپنوں میں تبلیغ کے لئے جوش پیدا ہو۔گویا یہ اخبار تبلیغ کے لئے اور تبلیغ کا جوش پیدا کرنے کے لئے جاری کیا گیا ہے اس لئے دوست نہ صرف خود خریدار بنیں بلکہ زیادہ تر دوسروں کی خریدار بنائیں۔کیونکہ بے اخبار نہیں بلکہ اشاعت ہے۔دوسرا اخبار شرطی ہے۔جو عورتوں میں ترقی کی روح پیدا کرنے کے لئے جاری کیا گیا ہے۔یاد رکھو جب تک عورتوں میں ترقی کا احساس نہیں پیدا ہو گا تب تک مرد بھی پورے طور کام نہیں کر سکتے۔تبلیغ کے نتائج یہ سال تبلیغ کے لحاظ سے اعلیٰ درجہ کا سال ہے۔اس سال اعلی ٰطبقہ کے لوگ زیادہ مقدار میں سلسلہ میں داخل ہوئے ہیں۔داخل ہونے والے میں عموماً بڑے طبقہ کے اور تعلیم یافتہ لوگ ہیں۔پھر اس سال نئی جگہوں پر جماعتیں قائم ہوئی ہیں۔ہزارہ میں ۱۸ معزز خوانین سے ۱۳ داخل سلسلہ ہوۓ ہیں۔یہ علاقہ بالکل الگ پڑا تھا۔سرحد میں بھی جماعت قائم ہوئی ہے۔وہاں جماعت قائم ہونے سے افغانستان میں احمدیت پھیل سکتی ہے۔کیونکہ وہ لوگ کی حکومت کے ماتحت نہیں۔نہ انگریزوں کے نہ افغانستان کے ماتحت ہیں۔ہیں افغانستان سے ان کے تعلقات ہیں۔ہندوستان سے باہر سماٹرا میں بھی جماعت قائم ہوئی ہے۔وہیں ایک معزز غيراحمدی نے اپنے پاس سے اخبار جاری کرایا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ احمدیتکے مضامین بھی نکالے جائیں۔اور وہ باوجود غیراحمدی ہونے کے احمدیہ سکول جاری کرنے کا أراده رکھتے ہیں۔دمشق میں جماعت قائم ہو رہی ہے۔وہاں سے چندہ بھی آیا ہے۔یہاں سے ایک دوست احسان حقی صاحب آئے ہوئے ہیں جو یہاں تعلیم پارہے ہیں۔(اس وقت ان کو حضرت صاحب نے کھڑا کر کے ان کا تعارف کرایا)۔یہ معزز خاندان کے ہیں۔ان کا خاندان جو ایک معزز اور