انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 401 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 401

۴۰۱ تقاریر جلسہ سالانہ ۱۹۲۶ء بسم الله الرحمن الرحيم نحمدہ و نصلی على رسوله الكريم تقار یر جلسہ سالانہ ۱۹۲۶ء تقرير اول (فرمودہ مورخہ ۲۷دسمبر۱۹۲۶ء) سورۃ یونس رکوع ۶کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔سب سے پہلے میں اُن دوستوں سے جو اس موقع پر تشریف لائے ہیں اور جن کو الگ ملنے کا موقع نہیں ملا السلام عليکم کہتا ہوں۔اس کے بعد میں یہ بتاتا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی توفیق کے ماتحت کل انشاء الله ایسا مضمون بیان کروں گا جو عام ضروریات سلسلہ کے علاوہ بعض ایسے مسائل پر روشنی ڈالے گا جو سلسلہ کے لئے نہایت ضروری ہیں۔اور وہ نہ صرف اس زمانہ کی ضروریات کو بلکہ تمام زمانہ کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے دوستوں کے لئے نہایت مفید و بابرکت ہوگا۔متفرق اُمور آج میں چند متفرق امور پر بولنا چاہتا ہوں۔اور اگر ممکن ہوا اور فرصت مل گئی تو آج ہی وہ مضمون بھی بیان کرنا شروع کر دوں گا۔لیکن سب سے پہلے ان متفرق امور کو بیان کرنا چاہتا ہوں کیونکہ وہ بھی جماعت کے اجتماع کو مدنظر رکھتے ہوۓ ضروری ہیں۔آنے والوں کی کثرت الله تعالی کا فضل و احسان ہے کہ جتنے بھی ہم پھیلتے ہیں اس سے زیادہ ہی وہ اپنے فضل کو وسیع کر دیتا ہے۔چونکہ پچھلے سال جلسہ گاہ کافی نہیں معلوم ہوتی تھی اس لئے اس دفعہ پچھلے سال کی نسبت ڈیڑھ ہزار فٹ کی جگہ زیادہ کی گئی تھی مگر باوجود جگہ کے زیادہ کرنے کے پھر بھی آج جگہ خالی نظر نہیں آتی۔کل تک بعض دوستوں کی رائے تھی کہ شاید اس دفعہ پہلے کی نسبت کم لوگ آئے ہیں۔یہ بات ہمارے لئے