انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 6 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 6

۶ پڑیں گے کہ ہمارے گھر توماتم ہے اور تم ہمیں یہ بتانے آۓ ہو کہ میرے گھرلڑکا پیدا ہوا ہے۔مگر میں ایسا نہیں کر سکتا کیونکہ جب خدا تعالی نے یہ کام میرے سپرد کیا ہے اور اس کے فضل سے میں نے اسے سنبھالا ہے تو میرا فرض ہے کہ میں جماعت کے غموں اور خوشیوں میں شامل ہوں۔پھر میں ان غموں کو بھی ظاہر کرتا ہوں تاکہ کوئی بیماری پیدا نہ ہو کیونکہ غموں کے دبانے سے بھی اعصاب پر برا اثر پڑتا ہے لیکن جب ایسا موقع ہے کہ اس غم کو دبانا ہو تو دبا بھی سکتا ہوں۔آج تم میں سے ایک شخص بھی ایسا نہیں جو مجھ سے زیادہ خوشی والاچہرہ بنائے اور مجھ سے زیادہ ہنس سکتا ہو گو میرے دل میں اس وقت غضب ہے۔میں نے جو اسلام کو سمجھا ہے۔اسی کو غرور کہو ،عُجب کہو، خودپسندی، اپنی تعریف آپ کرنے کا عادی کہہ لو لیکن میں یقین واثق سے کہتا ہوں کہ میں نے تم سب سے زیادہ سمجھا ہے اور اس پر میں فخر نہیں کرتا اور اس خوبی کو اپنی طرف منسوب نہیں کرتا بلکہ اس کو خدا افضل جانتا ہوں اور اسی وجہ سے میں جب کبھی بھی سیکھنے کی مجھے ضرورت ہوتی ہے کہتا ہوں کہ اے خدا ! تُواس بات کو جانتا ہے میں کسی علم کو اپنی طرف بھی منسوب نہیں کرتا بلکہ اس کو محض تیرا فضل و احسان ہی خیال کرتا ہوں۔باقی رہا غم کرنایا آنسوؤں سے رونا یہ دعامیں تو جائز ہی ہے لیکن اس کے علاوہ بھی جائز ہے۔حدیث میں آتا ہے جب رسول اللہﷺ کےچچا فوت ہوئے آپ کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے۔آپ کو کہا گیا کہ اپنے چچا کر دیکھ لیں مگر آپ نے جواب دیا کہ میں ان کی اس حالت کو دیکھ نہیں سکتا۔۲؎یہ وہ شخص ہے جو ہمارے لئے اسوہ حسنہ ہے۔پھر حدیث میں آتا ہے کہ رسول کریم ﷺ حضرت خدیجہؓ کی وفات کے بعد ایسے غمگین رہے کہ اس کے بعد بارہ سال تک آپ زندہ رہے اس عرصہ میں جب کبھی حضرت خدیجہ کا آپ ذکر فرماتے تو آپ کی آنکھوں میں آنسوآ جایا کرتے تھے۔جب آپ اس کے کسی رشتہ دار کو دیکھ لیتے تو آپ پر رقّت طاری ہو جاتی۔اور جب ان کی سہیلیوں کو دیکھتے تو بھی آپ بے اختیار ہو جاتے۔حتی کہ آپ کی دوسری بیویوں میں رشک پیدا ہو جاتا۔اور حضرت عائشہؓ فرماتیں کہ آپ اس بڑھیا کو یاد کر کے کیوں اتنابےتاب ہو جاتے ہیں۔آپ نے فرمایا تم نہیں جانتیں کہ اس نے کتنی خدمت اور فرمانبرداری میری مشکلات کے وقت میں کی۔۳؎ پھر ایک دفعہ نبی کریم ﷺ اپنے نواسہ پر روئے تو ایک جاہل نے آپ کو کہہ دیا ،رسول ہو کر پھر روتے ہیں تو حضرت نبی کریم ﷺنے فرمایا کہ مجھے خدا تعالی نے