انوارالعلوم (جلد 9)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 295 of 703

انوارالعلوم (جلد 9) — Page 295

۲۹۵ پہلا اعتراض حدیث قال رسول الله صلى الله عليه و حب الی من الدنيا النساء والطیب ۱۵؎ نقل کر کے آپ نے اعتراض کیا ہے۔مسلمانوں کو کسی کَنہیاپرست نے یہ عبارت دی اور انہوں نے اس زٹل کو حدیث سمجھ لیا۔دیکھئے رسول کی شان یہ ہے کہ معرفت الہٰی اور ہدایت خلق اور اجر ائ احکام خدا میں زیادہ خوش ہونہ کہ عورتوں اور اس کے لوازم خوشبو سے \؎" ہفوات صفحہ ۴ حیرت پر حیرت اور تعجب پر تعجب ہوتا ہے کہ کیسی اعلی ٰاور اکمل تعلیم روحانی دینے والی حدیث اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حقیقی شان کو ظاہر کرنے والی روایت کو مصنّف ہفوات نے اِحکاک اور اِحراق کے لئے چنا ہے اور اس پر ایک بہت گند ہ اعتراض کیا ہے۔اگر اس قسم کے فہم اور اس قسم کی سمجھ پر کتب روایات کا اِحکاک اور احراق شروع ہوا تو یقیناً صحیح احادیث کا ملنا مشکل ہو جائے گا۔اس سوال کا جواب کہ کیا اس حدیث کے وہی معنے ہیں جو مصنّف ہفوات نے سمجھے ہیں نفی میں ہے۔ہر شخص کی نظر اس کے اپنے تقویٰ اور معرفت کی حد تک ہی جاتی ہے اور مصنّف ہفوات اس قسم کی بات لکھنے پر مجبور ہے۔اگر حق یہ ہے کہ اس حدیث کے ہر گز وہ معنی نہیں جو مصنّف ہفوات نے سمجھے ہیں۔مصنف ہفوات کا یہ خیال ہے کہ اس حدیث میں ہے بتایا گیا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم عورتوں کی صحبت میں ہی وقت گزار دیتے تھے اور معرفت ِالہٰی اور ہدایتِ خَلق اور اجراۓ احکام میں آپ کو خوشی حاصل نہ ہوتی تھی۔اس سے زیادہ بعید معنے اس حدیث کے اور کوئی نہیں ہو سکتے۔نہ تو الفاظ حدیث میں یہ ذکر ہے کہ آپ عورتوں کی صحبت میں وقت گزارتے تھے اور نہ اس میں یہ کہیں ذکر ہے کہ رسول کریم صلی الله علیہ وسلم دین و دنیا کی چیزوں میں سب سے زیادہ عورتوں سے اور خوشبو سے محبت کرتے تھے۔پس اس حدیث سے یہ مطلب نکالنا کہ آپ کو خدا تعالی اور اس کے دین کی باتوں میں خوشی حاصل نہ ہوتی تھی یا عورتوں کی نسبت سے کم خوش ہوتے تھے۔کسی صورت میں جائز نہیں۔اور محض ہفوات میں داخل ہے۔یہ معنے ایسے ہی ہیں جیسے کوئی شخص کسی دوست سے کہے کہ مجھے تم سے بہت محبت ہے۔اور آگے سے کوئی عقل کا کورا یہ سمجھ لے کہ یہ شخص اپنے والدین کا نافرمان ہے ان سے اس کو محبت نہیں ہے یا اس شخص کی نسبت ان سے کم محبت ہے۔جب کہ ایک لفظ بھی حدیث میں ایسا نہیں ہے جس کے یہ معنی ہوں کہ عورتوں اور خوشبو کی محبت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو باقی سب