انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 632 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 632

۶۳۲ اور کو قتل کر دے تو اسے اس لئے بُرا نہیں سمجھا جائے گا کہ اس سے بدلہ کیوں کیا بلکہ اس لئے برا سمجھا جائے گا کہ اس نے غیر سے بدلہ لیا۔اسی طرح ان مظالم میں جو ہمارے بھائیوں پر کابل میں ہوئے ہمارے مد نظر کوئی انسان نہیں جس سے ہمیں انتقام لینا ہے کیونکہ وہ تو بندہ ہے چند ناپاک اور غلط خیالات کا۔وہ تو ہتھیار ہے غلط اور نادرست عقائد کا۔اور کیا کبھی کسی نے تلوار سے بھی بدلہ لیا ہے۔نہیں بلکہ تلوار چلانے والے سے بدلہ لیا جا تا ہے۔پس ہمارا مجرم وہ جہالت ہے جس میں ہمارے بھائیوں کے قاتل مبتلاء ہیں ہمارا مجرم وہ غلط عقائد ہیں جن کی وجہ سے وہ ایسے فعل کر رہے ہیں پس انتقام ایک نہایت اعلیٰ درجہ کاجذ بہ ہے اور ہم اس جذبہ کو مٹانے کے لئے ہرگز تیار نہیں ہیں خواہ ساری دنیاہی اسے بُرا کیوں نہ کہے اور ہمارے جو بھائی کابل میں شہید کئے گئے ہیں ان کا انتقام لینا ہم پر فرض ہے۔مگر آدمیوں سے نہیں بلکہ وہ انتقام ان بد خیالات اور ان جہالتوں سے لینا ہے جو کابل میں پھیلی ہوئی ہیں۔اور وہ انتقام یہی ہے کہ ان غلط خیالات اور بد عقائد کو مٹائیں جن کی وجہ سے ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔اور جب تک ہم ایسا نہ کریں اس وقت تک ہم یہ کہنے کے مستحق نہیں ہیں کہ ہمیں ان شہیدوں سے تعلق ہے اور ان کے مرنے پر افسوس کرتے ہیں۔کیو نکہ وہ چیز جو ان کے قتل کی وجہ ہے اسے سامنے دیکھ کر خاموش رہنے کے یہ معنی ہوں گے کہ ہمیں اپنے شہیدوں سے اُنس اور محبت نہیں ہے۔پس یہ ہمارا فرض ہے اور ہماری غیرت کا تقاضا ہے کہ اس وقت تک آرام نہ کریں جب تک ان چیزوں کو مٹا نہ لیں جو ہمارے بھائیوں کے قتل کا باعث ہیں۔اس کی طرف میں اس وقت توجہ دلانا چاہتا ہوں۔مگر یہ وہ انتقام ہے جس کے لئے کابل یاخوست جانے کی ضرورت نہیں۔ہندوستان سے باہر نکلنے کی حاجت نہیں بلکہ اس کے لئے اپنے گاؤں، اپنے محلّہ اپنے گھر بلکہ اپنے نفس سے بھی باہر جانے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ مقصد اس کے دل، اس کے گھر، اس کے محّلہ اور اس کے ملک میں بھی موجود ہیں۔یا زیادہ واضح الفاظ میں یوں کہہ دوں کہ صاحبزادہ سید عبد اللطيف صاحب اور مولوی نعمت اللہ خان صاحب شہید کے قاتل کابل میں ہی نہیں ہیں، بلکہ انسان کے اپنے نفس میں اپنے رشتہ داروں میں، اپنے محلّہ میں اپنے شہر میں موجود ہیں۔پس یہ کسی افغان کاہی فرض نہیں کہ ان شہیدوں کا انتقام لے۔وہ شخص ہمارے ساتھ افغان ہونے کی حیثیت سے تعلق نہ رکھتے تھے بلکہ احمدی ہونے کی حیثیت سے تعلق رکھتے تھے۔اس وجہ سے وہ افغان نہ تھے بلکہ احمدی تھے۔اس لئے جو بھی احمد ی ہے وہ ان کا رشتہ دار ہے پس انتقام لینے کے لئے ہماری جماعت کا کوئی فرد یہ