انوارالعلوم (جلد 8) — Page 587
۵۸۷ اثر پیدا کر دیتا ہے اور وہ اس سے پہلے شخص سے مشابہ ہو جاتا ہے۔چونکہ پہلے شخص کے ساتھ اس کو مشابہت ہوتی ہے اس لئے اس کو بھی اس سے ایک تعلق ہوتا ہے۔حضرت مسیح موعود کی روح کو حضرت مسیح کی روح سے مشابہت تامہ ہے ایسی کہ گویا ایک ہی جو ہر کے دو ٹکڑے ہیں۔حضرت مسیح موعودنے مسیح کو کشف میں بحالت بیداری دیکھا اور مسیح نے حضرت مسیح موعود سے مل کر کھانا کھایا ایسا ہی آنحضرت ﷺ کو آپ نے بارہا دیکھا اور آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی شدید اور قوی تعلق ہے کہ گویا آپ ہی کے خاندان کے ایک فرد اور بمنزلہ اولاد کے ہیں۔ہمارا عقیدہ ہے کہ تمام ارواح کی ہد ایت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے۔ایک پیغمبر اگر اپنی اخلاقی اور روحانی طاقتوں میں دوسرے سے مشابہ ہو تو ان کو باہم ایک تعلق ہوتا ہے او روہ پیغمبر دوسرے جہان میں اس کے مقاصد اور اغراض کی کامیابی کے لئے دعا کرتا ہے۔احمد کے متعلق ہمارا یہی عقیدہ ہے کہ مسیح کو ان کے ساتھ ایسا ہی تعلق ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں۔ایک عورت کے عجیب سوالات (ایک عورت نے حضرت کو اس قدر محنت کرتے ہوئے دیکھ کر حیرت سے سوال کیا۔) عورت :- آپ ہندوستان جا کر خوش ہوں گے؟ حضرت صاحب۔میں اپنے کام میں جا کر خوش ہوں گا کیونکہ میں اپنے ہیڈ کوارٹر میں بہت اور بہتر کام کر سکوں گا۔میری خوشی کا یہی موجب ہے ورنہ ہندوستان جانایا یہاں آنا کوئی خوشی کا موجب نہیں میری ساری خوشی کام کرنے میں ہے۔عورت - کیا آپ کام کرنا بہت پسند کرتے ہیں؟ حضرت صاحب :- یہ میرے متبعین سے پوچھو۔میں صبح سے لے کر آدھی رات تک کام کرتا ہوں۔لوگوں کو سلسلہ کی تعلیم دیتا ہوں انتظام جماعت کے جو افسر اور دفاتر میں ان کی نگرانی کرتا ہوں اور ان کو ہدایات دیتا ہوں۔کئی سو خطوط روزانہ دنیا کے مختلف حصوں سے آتے ہیں ان کو خود پڑھتا ہوں اور جواب کے لئے سیکرٹریوں کو ہدایات دیتا ہوں۔عورت - کیا آپ آدمیوں سے ملتے ملتے تھک جاتے ہیں؟ حضرت صاحب :۔کیا کوئی عزیزوں سے تھک جاتا ہے کیا تُو تھک جاتی ہے۔میری خوشی اور آرام تو ان لوگوں سے ملنے ہی میں ہوتی ہے۔وہ خدا کے لئے آتے ہیں پھر میں خدا کے مہمانوں