انوارالعلوم (جلد 8) — Page 536
۵۳۶ کرانے کی کوشش کریں گے تو لوگ اس کو بدنیتی پر محمول کریں گے- ایک حقیقی فائدہ کو نظر انداز کرکے ایک خیالی خطرہ کی اتباع کرنا صرف بُزدلوں کی علامت ہے- اب مسٹر گاندھی نے فاقہ کشی کا ڈراوا دیا اور یقیناً ملک کے اکثر لوگ محسوس کریں گے کہ گورنمنٹ فساد چاہتی تھی مگر مسٹر گاندھی نے اپنی جان کی قربانی دے کر ملک کو بچایا۔انگریز افسر کیسا ہو گو بہت سی باتیں ہیں جن کی اصلاح سے موجودہ حالت کو بدلا جاسکتا ہے مگر ان کو ایک لیکچر میں بیان نہیں کیا جاسکتا- اس لئے میں صرف ایک بات کو بیان کردیتا ہوں اور وہ گورنمنٹ سے نہیں بلکہ اقوام سے تعلق رکھتی ہے۔میرے نزدیک اس وقت سب سے زیادہ جو اس فساد کی اصلاح میں مدددے سکتا ہے وہ فرد ہے نہ کہ گورنمنٹ- انگریز افسر جو ہندوستان کو بھیجا جاتا ہے اس کے ذہن میں اس بات کو خوب اچھی طرح ڈالنا چاہیے کہ اب ہندوستان کے احساسات بدل گئے ہیں اب ایک حاکم باپ کی طرح حکومت نہیں کرسکتا اب وہ ایک بھائی کی طرح اپنی بات منوا سکتا ہے- آج سے پہلے ہندوستانی انگریز افسر کو ماں باپ کہتا تھا اب وہ باہر کے خیالات سے متاثر ہوکر اس کو بھائی کی شکل میں دیکھنا چاہتاہے اور چاہیے کہ انگریز افسر جو ہمیشہ اپنے ملک کے فوائد کو مدنظر رکھ کر ضرورت زمانہ کے مطابق اپنے حالات بدلتا رہا ہے اب برادرانہ سلوک کو اختیار کرے اور عوام الناس میں مل کر رہے- وہ لوگوں سے زیادہ تعلق پیدا کرے- وہ اپنی افسریت کے خیال کو ترک کرکے اصرار اور سمجھانے سے کام لے وہ ان کی دعوتوں، ان کی مجلسوں اور ان کی خوشیوں اور غمیوں میں شامل ہو اور اس پرانے ریزرو کو جس کا وہ وہ عادی رہا ہے ترک کردے تاکہ ہندوستانی اسے صرف اپنا خیر خواہ ہی نہ سمجھیں بلکہ اسے اپنے میں سے ہی ایک خیال کریں۔انگلستان کے اخبارات کیا کریں اسی طرح چاہیے کہ انگلستان کے لیکچرار اور اخبار اپنی تقریروں اور تحریروں میں ہندوستانیوں کے احساسات کاخیال رکھیں بعض معمولی باتیں بڑے نتائج پیدا کردیتی ہیں- میرے نزدیک اس قدر ایجی ٹیٹر کو کسی اور چیز نے فائدہ نہیں دیا جس قدر کہ بعض انگریزی لیکچراروں کی تقریروں اور بعض نامہ نگاروں کی تحریروں نے- ایک ہندوستانی جس وقت یہ پڑھتا ہے کہ اس کے ہم وطنوں کو بُرا کہا جاتا ہے یا ان کی نسبت یہ بیان کیا جاتا ہے کہ ملک کی رائے ان کے ساتھ نہیں ہے تو طبعاً وہ ان کی طرف کھِنچ جاتاہے اور اگر وہ پہلے ان کا مخالف تھا تو اب ہمدرد ہو جاتا ہےپس میں آپ لوگوں