انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 425 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 425

۴۲۵ دوره یو رپ دیار ِبعیده کی وہ سرزمین جہاں مزار ِمحبوب پر سے ہو کر آنے والی ہوا بھی تو نہیں پہنچ سکتی۔اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ایک وہم تھا۔کون کہہ سکتا ہے کہ آئندہ کیا ہونے والا ہے ہم اللہ تعالیٰ کے فضل کے ہی امیدوار ہیں اور میں تو کبھی اس سے مایوس نہیں ہوا۔کیونکہ میں اس کا بندہ ہوں اور میرا یہ حق ہے کہ میں اس سے مانگوں اور وہ میرا رب ہے اور اس کی شان ہے کہ وہ مجھے دے۔مگر ’’عشق است و ہزار بد گمانی‘‘۔عشق اور محبت و ہم پیدا کیا ہی کرتے ہیں۔اور خصوصا ًاس قدر لمبا سفر اور ایسی تکلیف کا سفر اور صحت کی خرابی، ایسے قوی موجبات ہیں کہ جن کے سبب سے ایسے تم بالکل طبعی ہیں۔روانگی کی گھڑی غرض حسرت واندوہ سے میں اس مقام سے جدا ہو اور گھر پہنچا۔صرف ایک ایک دو دو منٹ مجھے اپنی بیویوں سے ملنے کے لئے ملے۔اور اتنا ہی وقت حضرت والد مکرمہ اور ہمشیرگان سے ملاقات کے لئے۔چلتے ہوئے اپنے بعض بچوں کی شکل بھی نہیں دیکھ سکا۔میں یہ بھی نہیں دیکھ سکا کہ میرے ساتھ کیا اسباب ہے۔آیا کوئی ضروری چیز رہ تو نہیں گئی۔خود فرصت نہ دیکھ کر اپنے دو عزیزوں کو اس کام کے لئے مقرر کیا تھا کہ وہ ایک نظر ڈال لیں اور فہرست بنالیں مگر کام کی کثرت کی وجہ سے ان سے فہرست لینا بھی بھول گیا۔راستہ میں دو دن دوستوں کی ملاقاتوں میں صرف ہوئے اور ان دنوں میں بھی آرام کا موقع نہیں ملا۔بمبئی پہنچے تو معلوم ہوا کہ جہاز دوسرے دن صبح ہی چلنا ہے اس رات بھی دوبجے تک کام کیا اور صبح سوار ہو گئے۔سمندر کا شدید طوفان جہاز بندر سے نکلاہی تھا کہ ایسا شدید طوفان آیا کہ الامان! ہمارے سب ساتھی سوائے بھائی جی اور چوہدری فتح محمد صاحب کے بیمار ہو گئے۔اور کسی قدر طاقت چوہدری علی محمد میں رہی۔باقی ہم سب صاحب فراش تھے۔مجھے قَے نہیں آئی، باقی اکثر کو قیئیں بھی بہت سی آئیں اور بعض کو کم۔اکثر ساتھی تین دن تک پاخانہ ،پیشاب کے لئے بھی اُٹھ کر نہیں جا سکے۔سر بستر سے اٹھانا مشکل تھا۔کھانے کی مشکلات اور ادھر یہ مصیبت کہ بہت سے ٹکٹ بے خوراک کے تھے۔اور بمبئی میں شام کو پہنچنے کی وجہ سے کھانے کا سامان نہیں خریدا جاسکا تھا۔پس بیماری پر مزید تکلیف کھانے کا سامان نہ ہونے کی تھی۔جن کے ٹکٹ کھانے کے بھی تھے وہ بھی معذور تھے یا تو کھایانہ جاتا تھا اور اگر کھانے لگتے تو خوراک مناسب نہ تھی۔گوشت عام طور