انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 3 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 3

۳ تائید دین کا وقت ہے (تحریر فرموده ۵ا۔فروری ۱۹۲۴ء) أعوذ بالله من الشیطن الرجيم بسم الله الرحمن الرحيم نحمدہ ونصلی على رسوله الكريم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ھوالناصر تمام احباب اور مخلصين جماعت کو اس امر کا علم ہے کہ ملکانا قوم کی اصلاح اور اسلام کی طرف واپس لانے کے لئے ایک سال کے قریب سے ایک زبردست جد و جہد ہو رہی ہے اور خدا تعالی کے فضل سے دوسری تمام جماعتوں کی نسبت ہمیں زیادہ کامیابی ہوئی ہے اور ہو رہی ہے۔سینکڑوں دوست ہماری جماعت کے ان علاقوں میں تین تین ماہ کے لئے کام کر چکے ہیں اور سینکڑوں جانے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔ان سہ ماسی و ارجانے والوں کے علاوہ ایک مستقل عملہ اس علاقے میں رکھنا پڑتا ہے جو کام کو ایک طرز پر جاری رکھ سکے اور نئے آنے والوں کو پچھلوں کے کام اور ان کے علم سے واقف رکھ سکے اور ان کے کام کی نگرانی بھی کر سکے اور یہ عملہ گھرانی و دیگر اخراجات تعلیم وغیرہ ایک کثیر رقم کا خرچ چاہتے ہیں۔اس وقت تک تیس ہزار روپے سے زیاده اس مد میں سو سو روپیہ دینے والے دوستوں کی ہمت سے جمع ہو چکا ہے اور اس کا اکثر حصہ خرچ ہو چکا ہے بہت ہی قلیل رقم باقی ہے اور اب اخراجات کی تنگی کاسخت خوف ہے حتی ّٰکہ ڈر ہے کہ کام کو نقصان نہ پہنچے۔احباب کو جلسہ سالانہ پر معلوم ہو چکا ہے کہ ہم صرف ملکانہ قوم میں ہی تبلیغ نہیں کر رہے بلکہ اسی ضمن میں بعض ہندو اقوام میں بھی زورسے تبلیغ جاری ہے اور ان میں اس تحریک کو کامیابی بھی حاصل ہو رہی ہے۔ملک کے مختلف حصوں میں بعض اقوام اہل ہنود اسلام لانے کے لئے تیار ہیں اور بعض قو میں اسلام کو قبول کرنے بھی لگ پڑی ہیں جن میں سے بعض کا حال تو احباب کو معلوم ہوتا رہا ہے اور بعض کا حال ابھی مصلحتاً عام طور پر شائع نہیں کیا جاتا اور یہ تبلیغ بھی بہت سے چاہتی ہے۔