انوارالعلوم (جلد 8)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 73 of 714

انوارالعلوم (جلد 8) — Page 73

۷۳ معجزوں کی جو اصل حقیقت ہے اس کے متعلق تو آپ فرماتے ہیں یہ میں بھی دکھاتا ہوں اور میرے آقامحمدﷺ نے بھی دکھائے کہ روحانی مردوں کو زندہ کیا، روحانی اندھوں کو بینا کیا، روحانی پر ندے پیدا کئے۔پس حضرت مرزا صاحب نے حضرت عیسی ٰکے جن معجزوں کو تماشہ کہا ہے وہ وہی ہیں جو تمہاری کتابوں میں لکھے ہیں۔کہ انہوں نے پرندے پیدا کئے باقی رہا یہ کہنا کہ ان کے معجزات کے متعلق باذن اللہ آیا ہے اس سے معلوم ہوا کہ وہ خدا کے حکم سے پرندے وغیرہ پیدا کرتے تھے۔لیکن میں پوچھتا ہوں کیا سب کچھ خدا کے حکم سے نہیں ہوا۔پھر حضرت ابراہیم کے متعلق آتا ہے وہ کہتے ہیں جب میں بیمار ہوتا ہوں تو خدا شفاء دیتا ہے ۴۴؎ کہ کیا وہ دوائی نہ کھاتے تھے۔کھاتے تھے مگر باوجود اس کے یہی کہتے تھے کہ خدا نے شفادی۔اسی طرح حضرت عیسیٰ لوگوں کی روحانی اصلاح کی کوشش کرتے تھے اور کہتے تھے کہ خدایسا کراتا ہے۔اونٹوں کا بیکار ہونا ٍ پھر کہا گیا ہے کہ مکہ مدینہ میں ریل نہ بنی اور اونٹوں کے بیکار ہونے کی پیشگوئی پوری نہ ہوئی۔ہم کہتے ہیں نشان یہ تھا کہ وہ جانور چھوڑے جائیں گے ۴۵؎ کہ وہ دوسری جگہ عرب میں ریل بننے سے پورا ہو گیا اور یہ کسی خاص مقام کے لئے نہ تھا۔جس طرح ہر بات میں تدر یجی ترقی ہوتی ہے اسی طرح اس میں بھی ہوگی۔رسول کریم ﷺ نے فرمایا تھا کہ قیصر و کسریٰ کی چابیاں مجھے دی گئیں ۴۶؎ مگر وہ حضرت عمر ؓکو ملیں۔۴۷؎اسی طرح حضرت مسیح موعود کے بعد یہ نشان اور بھی وضاحت سے پورا ہو گا اور اس وقت اور بھی زیادہ شان میں پورا ہو گا جب وہاں بھی احمدیت پھیل جائے گی اور بھاری جماعت کے لئے ریل چلائی جائے گی۔مَلکانوں کاار تداد پھر کہا گیا ہے کہ مرزا صاحب نے آکر کیا کام کیا راجپوتانہ میں ملکانے مرتد ہورہے ہیں مگر یہ ایسی ہی بات ہے کہ کوئی کہے کہ میں کو نین اس لئے نہیں کھاتا کہ گرمی کرتی ہے اور پھر کہے کہ مجھے کونین سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔جو ملکانے مرتد رہے ہیں وہ حضرت مرزا صاحب کے مرید ہیں یا مخالف؟ اگر مخالف ہیں اور یقیناً ہیں تو ان کا مرتد ہونا نہ صرف حضرت مرزا صاحب کی صداقت پر اثر ڈالتا ہے بلکہ ثبوت ہے اس بات کا کہ کوئی مأمور آئے جو آکر ہدایت پھیلائے۔اگر وہ لوگ احمدی ہوتے اور پھر مرتد ہوتے تو کہا جاسکتا تھا کہ مرزا صاحب نے آکر کیا کیا لیکن اگر کوئی ایک احمدی کہلانے والا مرتد ہو اور خدا تعالی اس کی بجائے تو جماعت میں داخل کرے تو پھر اعتراض کیسا؟ یہ لعنت اورپھٹکارا اعتراض کرنے