انوارالعلوم (جلد 7) — Page 536
۵۳۶ مذہب اخبار نویسوں کی گواہی کی موجودگی میں وہ اس کی صداقت کا انکار نہیں کر سکیں گے اور اس امر کے تسلیم کرنے پر مجبور ہوں گے کہ اسلام ہی سچا مذہب ہے- اس میں داخل ہوئے بغیر انسان نجات نہیں پا سکتا اور اپنے پرانے خیالات اور عقائد ترک کر کے وہ لوگ اسلام کے قبول کرنے اور آنحضرت ﷺاور مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان لانے میں دریغ نہیں کریں گے بلکہ اس کے آثار ابھی سے شروع ہو گئے ہیں اور امریکہ میں اس وقت دو سو سے زیادہ لوگ احمدی ہو چکے ہیں- پانچویں پیشگوئی لیکھرام کے متعلق آپ کی پیشگوئی جو اہل ہند کے لیے حُجت بنی اب میں آپ کی ان پیشگوئیوں میں سے ایک پیشگوئی بیان کرتا ہوں جو اہل سمندر پر صداقت اسلام کے ظاہر کرنے کے لئے کی گئی تھیں اور جنہوں نے اپنے وقت پر پوری ہو کر لاکھوں آدمیوں کے دل ہلا دئیے اور اسلام کی صداقت کا ان کو دل ہی دل میں قائل کر دیا اور بیسیوں آدمی ظاہر میں اسلام اور برابر اسلام لا رہے ہیں- اس پیشگوئی کی تفصیل یہ ہے کہ چالیس پچاس سال سے ہندوؤں کا ایک فرقہ نکالا ہے- جسے آریہ سماج کہتے ہیں س فرقے نے موجودہ زمانے میں اسلام کی حالت خراب دیکھ کر یہ ارادہ کیا ہے کہ مسلمانوں کو ہندو بنایا جائے اور اس غرض کے لئے ہمیشہ اس کے مذہبی لیڈر اسلام کے خلاف سخت گندہ اور فحش لٹریچر شائع کرتے رہے ہیں- ان لیڈروں میں سے سب سے زیادہ گندہ دہن اور اعتراض کرنیوالا ایک شخص لیکھرام نامی تھا- حضرت اقدسؑ علیہ السلام نے اس کے ساتھ بہت دفعہ گفتگو کی اور اسے اسلام کی صداقت کا قائل کیا مگر وہ اپنی ضد میں بڑھتا گیا اور ایسے ایسے گندے ترجمے قرآن کریم کی آیات کے شائع کرتا رہا کہ ان کو پڑھنا بھی ایک شریف آدمی کے لیے مشکل ہے- اس شخص کے نزدیک گویا سب سے برا شخص دنیا میں وہ تھا جو تمام انسانی کمالات کا جامع تھا اور سب سے لغو کتاب وہ تھی جو سب علوم کی مخزن ہے مگر سورج کی