انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 530 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 530

۵۳۰ بھر کا انتظار کئے بغیر ہی یہ رقم لے لو اور قسم کھا جاؤمگر جب کہ اس کا دل جانتا تھا کہ وہ اپنی قوم سے ڈر کر اپنی اس حالت کو چھپا رہا ہے جو پندرہ ماہ تک اس پر طاری رہی ہے تو وہ قسم کیونکر کھا سکتا تھا- اس نے قسم نہ کھائی پر نہ کھائی اور خاموشی سے دن گزار دئیے اور اسلام کے خلاف کتابیں لکھنا یا زبانی مسیحیت کی تبلیغ کرنا بالکل چھوڑ دیا اور اسی طرح اس پیشگوئی کی صداقت اور بھی واضح ہو گئی اور گویا اس ذریعے سے اللہ تعالیٰ نے دشمن سے مسیح کی خدائی کے عقیدے سے رجوع کا تحرا اقرار کرا لیا اور اسلام کی صداقت کے متعلق اس کے دل میں جو خیالات )حالانکہ اسی مباحثے میں جس کے بعد پیشگوئی کی گئی تھی اس نے ایک پرچے میں مسیح کی خدائی اور تمام صفات الٰہیہ کو اس کی ذات میں ثابت کرنے کی کوشش کی تھی( پیدا ہوئے تھے- ان کا اقرار اس کے اس رویہ کے ذریعے کروا دیا` جو قسم کے مطالبے پر اس نے اختیار کیا- یہ پیشگوئی اپنی عظمت اور شوکت میں ایسی ہے کہ ہر ایک سعید الفطرت انسان اس کے ذریعے سے ایمان میں ترقی کر سکتا ہے اور خدا کے جلوے کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیتا ہے` کیونکہ ایک اشد ترین مکالف اسلام اور بڑی قوم کے سرکردہ ممبر کا جو دوسرے مذاہب کے خلاف بطور مناظر کے پیش کیا گیا ہو اور جس کی عمر اپنے مذہب کی تائید اور دوسرے مذاہب کی مخالفت میں گزر گئی ہو اس کے دل میں اپنے مذہب کی نسبت شکوک اور دوسرے مذاہب کی صداقت کے خیالات پیدا کر دینا اور فوق العادت نظارے اس کو دکھانا اور تبدیلی خیالات کے بدلے میں مطابق پیشگوئی اس کو پندرہ ماہ تک زندہ رکھنا انسانی طاقت سے بالکل باہر ہے- چوتھی پیشگوئی ڈوئی امریکہ کے جھوٹے مدعی کی نسبت پیشگوئی جو مسیحیوں کے لیے عموماً اور امریکہ کے باشندوں کے لیے خصوصاً حجت ہوئی اب میں ایک اور پیشگوئی جو مسیحیوں پر حجت قائم کرنے کے لیے کی گئی تھی مگر اس میں زیادہ تر مغربی ممالک کے لوگوں پر حجت تمام کرنا مدنظر تھا بیان کرتا ہوں الیگزنڈر ڈوئی امریکہ کا ایک مشہور آدمی تھا- یہ شخص اصل میں آسٹریلیا کا