انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 454 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 454

۴۵۴ سکتا تھا، مگر اے بادشاہ! آپ دیکھتے ہیں کہ مسلمان کہلانے والوں مٰن سے اکثر وہ لوگ ہیں جو کھلم کھلا اس تعلیم کے خلاف عمل کر رہے ہیں۔وہ کونسا مسلمان ہے جو آج سے تیر سو ۱۳۰۰ سال پہلے یہ وہم بھی کر سکتا تھا کہ لاَاِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہ کے علمبردارکسی وقت قبروں پر سجدے کریں گے، اپنے بزرگوں کو مقامات کی طرف نہہ کر کے نمازیں پڑھیں گے۔انسانوں کو عَالِمُ الْغَیْب قرار دیں گے۔اولیاء اللہ کو خدا تعالیٰ کی قدرت کا مالک سمجھیں گے۔مردوں سے مرادیں مانگیں گے قبرون پرنیاز یں چڑھائین گے اپنے پیروں کی نسبت یہ یقین رکھیں گے کہ یہ جو چاہیں اللہ تعالیٰٰ سے منوالیں گے اور ان کو حاضر ناظر جانیں گے۔اللہ کے سوا دوسرے لوگوں کے نام پر قربانیاں دیں گے اور پھر اس سبب پر مزید ظلم یہ کریں گے کہ دعویٰ کریں گے کہ یہ سب تعلیم قرآن کریم کی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی ہے مگر مشرق سے لے کر مغرب تک اور شمال سے لیکر جنوب تک جس جس جگہ مسلمان رہتے ہیں یہ سب کچھ ہورہا ہے اور کثیر حصہ مسلمانوں کا مذکورہ بالا باتوں میں سے کسی نہ کسی بات کا مرتکب ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے اس سوز و گداز کو دیکھ کر اللہ تعالیٰ نے آپ کے مزار مبارک کو تو ان بدعات سے بچا لیا مگر دیگر بزرگان اسلام کی قبروں پر آجکل ہندوؤں کے مندروں سے کم مشرکانہ رسوم نہیں ہوتیں۔یقینا اگر آج رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم تشریف لاکر دیکھتے تو ان لوگوں کو مسلمان خیال نہ فرماتے بلکہ کسی اور مشرکانہ دین کے پیرو خیال کرتے۔شاید کہا جائے کہ یہ خیالات تو جاہل لوگوں کے ہیں، علماء ان خیالات سے بیزار ہیں مگر حق یہ ہے کہ کسی قوم کی حالت اس کے اکثر افراد سے دیکھی جاتی ہے۔جب مسلمانوں میں سے اکثر ان خیالات کے پیرو ہیں تو یہی فیصلہ کرنا ہوگا کہ مسلمانوں کی حالت بلحاظ توحید کے گر گئی ہے اور وہ لاَاِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہ کے اصل کو جو اسلام کی جان تھا بھلا بیٹھے ہیں مگر یہ بھی درست نہیں کہ عوام الناس ہی ان اعقائد کے قائل ہیں ان عوام الناس کے پیراور مولوی بھی ان کے خیالات سے متفق ہیں اور اگر بعض ان میں سے دل سے مفتق نہیں تو کم سے کم ان کی حالت بھی اس قدر خراب ہو گئی ہے کہ وہ ظاہر میں عوام الناس کے خیالات کا رد نہیں کرسکتے اور یہ بات بھی اس بات کی علامت ہے کہ ایمان مٹ گیا ہے۔بعض فرقے مسلمانوںمیں سے ایسے ہیں جو دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ شرک سے بکلی مجتنب ہیں بلکہ وہ دوسرے لوگوں پر ناراض ہوتے ہیں کہ انہوں نے شرک کر کے اسلام کو