انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 275 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 275

۲۷۵ ہمارے زمانہ میں ختم ہو جائے۔ان ہدایات پر جن کا ایک حصہ اصل اور ایک ضمیمہ ہے (الفضل۲۵- ستمبر ۱۹۲۳ء) پورا پورا عمل کرو۔آگرہ تک چوہدری حاکم علی صاحب کو امیر قافلہ مقرر کر تا ہوں وہاں جا کر چوہدری فتح محمد صاحب امیر ہوں گے۔وہ جہاں لگائیں وہاں کام کرو۔اور جس کام پر لگایا جائے وہی کرو اور جہاں تک تمہاری طاقت میں ہو کرو اس سے زیادہ کے لئے خدا بھی نہیں پوچھے گا۔اس کے بعد دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالی ٰتمهارے ہاتھ پر فتح دے۔(الفضل ۲۵- ستمبر۱۹۲۳ء)