انوارالعلوم (جلد 7) — Page 3
۳ بسم الله الرحمن الرحیم نحمده ونصلی علی رسوله الكريم خطاب حضرت فضل عمرخليفة المسیح الثانی (فرموده ۲۷۔دسمبر ۱۹۲۲ء بعد از نماز ظہرو عصر اشهد ان لا اله الا الله وحده لا شريك له واشهدان محمداعبده ورسوله اما بعد فاعوذ بالله من الشيطن الرجیم بسم الله الرحمن الرحيم الحمد لله رب العلمين الرحمن الرحيم مالك يوم الدين اياك نعبد واياك نستعين اھدنا الصراط المستقيم صراط الذين انعمت عليهم غيرالمغضوب عليهم ولا الضالین امین۔واقعات ماضی پر نظر شکر الہٰی اس ذات باری تعالیٰ کا شکر اور احسان،فضل اور کرم کہ جس نے پھر ہمیں اس سال محض اس ذات باری کا شکر اور احسان ، فضل اور کرم کہ جس نے پھر میں اس سال محض اپنی عنایت اور شفقت کے ماتحت اس کے ذکر کو تازہ کرنے کے لئے اس جگہ پر اس مبارک وقت میں جمع ہونے کا موقع دیا ہے جس وقت کو اس کےبھیجے ہوئے مرسلؑ نے ہمارے لئے مقرر کیا تھا۔آج ان رخصتوں کے ایام میں جو ایک مسیحی گورنمنٹ کی طرف سے اپنی قومی اور مذہبی ضروریات کی وجہ سے تمام ہندوستان میں دی جاتی ہیں کوئی اپنی کسی غرض کو پورا کرنے کے لئے جا رہا ہے، کوئی ملکی حقوق حاصل کرنے کے لئے جا رہا ہے ،کوئی عہدہ لینے کے لئے افسروں کے پاس ڈالیاں لے جا رہا ہے ،کوئی شادی بیاہ کا انتظام کر رہا ہے، کوئی سیرو تفریح کے لئے جا رہا ہے صرف ایک ہی جماعت ہے جو اپنے تمام کاموں اور اپنی تمام ضرورتوں کو ملتوی کر کے محض كلمۃ اللہ کے لئے خدا تعالی کے برگزیدہ کے مقرر کردہ مقصد اور دعا کی خاطر یہاں جمع ہوئی ہے۔اللہ کے لئے خدا تعالیٰ کے برگزیدہ کے مقرر کردہ مقصد اور مدّعا کی خاطر یہاں جمع ہوئی ہے۔