انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 151 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 151

۱۵۱ بحث۔حکومت اور مذہب کے تعلقات کیا ہیں۔کس حد تک مذہب کو بادشاہت کے ماتحت رہنا ہوا ہے اور کس حد تک بادشاہت کو۔۱۴- بحث یہ ہے کہ حکومت میں عورتوں کا کس قد رد خل ہے۔۱۳- بحث نو آبادیات کے متعلق ہے کہ کس طرح قائم کی جائیں۔نو آبادیوں اور ملکوں کے کیا تعلقات ہوں۔۱۴- بحث، دوبادشاہوں کے تعلقات کس قسم کے ہوں۔۱۵۔بحث، تعلقات بین الا قوام۔مختلف قوموں کے باہمی تعلقات کس قسم کے ہوں۔ان میں باہم تنازعات ہوں تو فیصلہ کس طرح ہو۔ہرایک ان میں اپنے قائم مقام چنتا ہے۔اس کے متعلق کچھ اصول ہیں اور وہ قانون بین الا قوامی کہلاتا ہے اس کے مطابق فیصلے ہوتے ہیں۔۱۶- بحث ، نیابتی حکومت کرنے والے آپ حاکم ہیں یا نہیں۔اس میں بتایا گیا ہے کہ نیا بتی حکومت والے دراصل حاکم نہیں بلکہ ان کو نیابت مل گئی ہے جیسے عراق کا بادشاہ ہے۔دراصل اس کی حکومت لیگ آف نیشنر کے سپرد ہے۔اور لیگ نے اسے انگریزوں کے سپرد کر دیا ہے۔۷ا- بحث ،دو حکومتوں کے علاقے کی حد بندی ہے۔اس میں بحث ہوگی کہ کون سے ایسے قوانین ہوں کہ جس سے حد بندی ہو سکے۔اس میں دیکھا جائے گا کہ کس قوم کے لوگ بستے ہیں اور کس کو فلاں حصہ دیا جائے گا نقصان ہو گا۔۱۸- بحث یہ ہوگی کہ حکومت کا انتظام کس طرح پر ہو۔اس کی پھر بہت سی شاخیں ہیں۔(1) ایک نظام مرکزی ہے۔بعض کہتے ہیں کہ دوسروں کو بھی اختیارات دیئے جائیں۔جیسے یہاں ہم دیکھتے ہیں کہ پنجاب، برمایوپی وغیرہ کو اختیارات دیئے۔گور نربناد ئیے۔پھر ہر ایک صوبہ میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنز وغیرہ ہیں اور بعض یہ کہتے ہیں کہ تمام اختیارات مرکز کوہی رہیں۔گویا نظام مرکزی کے متعلق دوحصے ہیں۔کل اختیارات مرکز کو ہوں یا دوسروں کو بھی ہوں۔تیسری بحث اس میں پولیس کے متعلق ہے کہ کیا اختیارات ہوں۔چوتھامحکمہ تجسسّ کا ہے جس کو سی آئی ڈی کہتے ہیں جس کے ذریعہ حالات کا علم ہوتارہے۔پانچواں محکمہ جنگلات ہے۔جنگلات کو کس حد تک محفوظ رکھا جائے اور کس حد تک جنگلات کو کاٹ کر زرعی آبادیوں کی صورت میں منتقل کیا جائے بہت سی تفاصیل اس میں ہیں۔