انوارالعلوم (جلد 7)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 117 of 663

انوارالعلوم (جلد 7) — Page 117

۱۱۷ مذہبی علوم مذہبی علوم کے معلوم کرنے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ مذہب کیا چیز ہے اور کن باتوں میں مختلف مذاہب میں باہم اختلاف ہوا ہے۔مذہب پر اگر غور کریں تو تین باتوں کی وجہ سے اختلاف ہوا ہے۔اس کے متعلق بھی میں تفصیلات نہیں بیان کروں گا بلکہ مذاہب کے مختلف پہلو بیان کروں گا۔مختلف مذاہب میں تین اصول ہیں جن پر اختلاف ہوا ہے۔اول انسان کس طرح دنیا میں آیا؟ دوم کس غرض کے لئے دنیا میں آیا؟ سوم اس بات پر کہ کہاں جائے گا؟ یہی تین باتیں ہیں جن کی وجہ سے اختلاف ہوا اور مختلف مذاہب پیدا ہو گئے۔ان ہرسہ امور کے متعلق جس قدر مسائل ہیں ہم ان کے گرد چکر لگائیں گے۔اشتراکِ مذہب نئے علوم کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک اور سوال بھی مد نظر رکھنا چاہئے کہ مذاہب کا باہم کس حد تک اشتراک ہے یعنی وہ کن باتوں میں باہم ملتے ہیں اور کن خیالات کے دائروں کے اندروہ پیدا ہوتے ہیں؟ یہ سوال اس لئے پیدا ہوا ہے کہ اس زمانہ کے لوگ مذہب سے الگ ہو کر سمجھتے ہیں کہ وہ جھوٹ ہے اس غرض کے لئے انہوں نے یہ خیال نکالا ہے کہ کن باتوں میں مذاہب ملتے ہیں اور کن باتوں میں اختلاف ہے؟ پھران دو باتوں کو مد نظر رکھ کر یہ کہتے ہیں کہ ان کے باہر سے آنے کی ضرورت نہیں یہ اخلاق سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے الہام کی ضرورت نہیں۔پہلی بات کے متعلق کہ کن باتوں میں ملتے ہیں وہ ان کو مشترک سچائیاں کہہ کر الہام کی ضرورت کا انکار کرتے ہیں اور دوسرا حصہ کہ کن دائروں کے اندر وہ خیالات پیدا ہوئے ہیں اس کے متعلق وہ ہرقسم اور ملک کی پہلی حالت کو لیتے ہیں اورپھر ان کے مذہب کو لیتے ہیں اور قرار دیتے ہیں کہ یہ ان خیالات کا نتیجہ ہے اور اس طرح پر کہتے ہیں کہ خدا تعالی ٰکی طرف سے آیا ہوامذہب نہیں۔یہ جدید تحقیقات مذاہب کے علم کے متعلق ہیں اور اس علم کو موازنہ مذاہب یا کمپیریٹو ریلجن (Comparative Religion) کہتے ہیں۔یہ اصول علوم ہیں مذاہب کے متعلق۔مذہب اسلام تفصیلی طور پرمذہبی علوم یہ ہیں کہ (۱) ایک علم اسلام کا ہے اسلام مذاہب میں سے ایک مذہب ہے پس انسان اس کی تحقیقات کرے۔مذہب مسیحی (۲) دو سرامذہب مسیحیت ہے۔جب تحقیقات مذاہب ہوگی تو یہ سوال ہو گا کہ مسیحیت کیا ہے؟ جب علمی تحقیقات ہونگی تو اس کے فرقوں کو دیکھنا ہو گا۔اس