انوارالعلوم (جلد 6) — Page 59
پھر پیشگوئی تھی کہ ہم اس گھر میں کچھ حُسینی سنت سے داخل ہونگے۔کچھ حَسنی سے اور حُسینی سنت تو لڑائی تھی۔چنانچہ خدا کی تلوار نے اس خاندان کے سرکشوں کو ختم کیااور حسنی سنت صلح تھی کہ ایک بچّہ جو بچا وہ احمدی ہوگیا۔پس خدا رحمٰن و رحیم ہے۔وہ تو بہ دانا بت کرنے والے پر رحم فرماتا ہے۔مرزا سلطان محمد صاحب نے رجوع کیا اور اور ان سے عذاب ٹل گیا۔اگر چہ لوگوں نے ان کو بہت جوش دلایا۔مگر انہوںنے حضرت مرزا صاحب کی ہتک نہیں کی اور یہ بھی کیا کم ہے کہ ہمیشہ ان کا ذکر آتا ہے مگر وہ خاموش رہتے ہیں۔لیکن میں اعلان کرتا ہوں کہ لوگ مرز اسلطان محمد صاحب کو شوخی پر آمادہ کریں۔حضرت صاحب کا علان موجود ہے کہ اگر و شوخی کریگا تو پھر وہ چ نہیں سکتا۔وہ اس کا تجربہ کرکے دیکھ لیں۔اگر اسی طرح نہ ہو جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لکھا ہے تو پھر بیشک جو چاہئیں ہم پر الزام دیں۔حضرت صاحب کی عمر کے متعلق اعتراض پھر ایک اعتراض حضرت صاحب کی عمر کے متعلق بھی کیا گیا ہے اس کا جواب ایک اشتہار کی صورت میں شائع ہوچکا ہے۔عجیب بات ہے کہ مولوی ثناء اللہ آپکی زندگی میں تو لکھتے رہے کہ آپ کی عمر اسّی سال کے قریب ہے اور آپ کی اس پیشگوئی کے متعلق کہ آپ کی عمر اسّی سال کی یا چند سال کم یا چند سال زیادہ ہوگی لکھتے رہے کہ آپ ان تمام منزلوں کو طے کر چکےہیں۔مگر جب آپ ۱۹۰۸ء میں فوت ہوئے تو ااپ کی عمر مولوی ثناء اللہ کے نزدیک ستّر سال سے بھی کم ہوگئی۔کیا یہ مولوی ثناء اللہ کی چالاکی نہیں۔جب خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریروں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ آپ کی عمر چوہتر سال کے قریب تھی۔اورجبکہ دوسرے لوگ جو آپ کے واقف تھے انکی شہادت سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ کی عمر اسی مدت کے قریب تھی اور جبکہ آپ کے ایسے دشمنوں کی شہادت سے جو بچپن سے آپ سے واقف تھے ثابت ہوتا ہے کہ آپ کی عمر اسی۸۰ کے قریب تھی اور جبکہ خود مولوی ثناء اللہ صاحب کی اپنی تحریروں سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کے علم میں بھی حضرت مسیح موعود کی عمر اسی مدت کے قریب تھی بعض ایسے حوالوں کی بناء پر جو اس قدر شہادتوں کے خلاف نظر آتے ہوں اس پیشگوئی پر اعتراض کرنا شرارت نہیں تو اور کیا ہے۔پُرانے زمانہ میں پیدائش کے رجسٹر نہ تھے۔نہ اس طرح حساب رکھے جاتے تھے۔پس بعض اوقات اگر حضرت مسیح موعودؑ کی عمر کے متعلق سرسری طور پر کوئی ایسی میعاد بھی بتادی گئی ہے جس سے کچھ کم عمر ثابت ہو تو اسکو حجت نہیں پکڑا جاسکتا۔