انوارالعلوم (جلد 6) — Page 534
ہزرائل ہائنیس پر نس آف ویلز کی خدمت میں جماعت احمدیّہ کا ایڈریس ۲۷؍فروری ۱۹۲۲ء کو بوساطت گورنمنٹ پنجاب حسب ذیل ایڈریس قائم مقامان جماعت احمدیہ کی طرف سے ہزرائل ہائینس پرنس آف ویلز کی خدمت میں پیش ہوا۔جناب شہزادہ ویلز! ہم نمائندگان جماعت احمدیہ جناب کی خدمت میں جناب کے ورودِ ہندوستان پر تہ دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔اور گو ہم وہ الفاظ نہیں پاتے جن میں جناب کے خاندان سے اپنی دلی وابستگی کا اظہار کما حقۂ کرسکیں لیکن مختصر لفظوں میں ہم جناب کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ اگر ہمارے ملک معظم کو ہماری خدمات کی ضرورت ہو تو بِلا کسی عوض اور بدلہ کے خیال کے ہم لوگ اپنا مال اورا پنی جانیں ان کے احکام کی بجا آوری کے لئے دینے کے لئے تیار ہیں۔حضور عالی جان چونکہ ہماری جماعت نئی ہے اور تعداد میں بھی دوسری جماعتوں کے مقابلہ میں کم ہے اس لئےممکن ہے کہ جناب کو پوری طرح ہماری جماعت کا علم نہ ہو اس لئے ہم مختصر اً اپنے متعلق جناب کو کچھ علم د ے دینا ضروری سمجھتے ہیں کیونکہ ایک زمانہ آنے والا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس وسیع ملک کی حکومت کی باگ آپ کے ہاتھ میں آنے والی ہے اور بادشاہ کی حکومت کے استحکام میں جو امر بہت ہی ممد ہوتے ہیں ان میں سے اپنی رعایا کے مختلف طبقوں کا علم بھی ہے۔حضور عالی! ہم ایک مذہبی جماعت ہیں اور ہمیں دوسری جماعتوں سے امتیاز اپنے مذہبی عقائد