انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 341 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 341

پہلے دہریت کا رَدّاپنی کتب میں کرنا چاہئے تھا مگر سب کُتب دہریت کے متعلق خاموش ہیں حالانکہ مذہب کا سب سے بڑا دشمن یہ مسئلہ ہے پس مذہبی کتب کی خاموشی ثابت کرتی ہےکہ چونکہ یہ کتب انسانوں نے بنائی ہیں اوران کے زمانہ میں دہریت کے عقائد رائج نہ تھے وہ ان کا جواب دینے کی کوشش بھی نہیں کرسکے ورنہ جو مسئلہ سب سے بڑا ہے اسے بالکل نظر انداز کس طرح کیاجاسکتا تھا۔قرآن (کریم) جو سب سے آخری کتاب کہی جاتی ہے وہ بھی اس مسئلہ میں بالکل خاموش ہے حالانکہ شرک کے رد میں اس میں بہت زور لگایا گیا ہے۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ چونکہ محمّد (صلی اللہ علیہ وسلم)ایسے علاقہ میں رہتے تھے جہاں دہریت کو ماننے والا کوئی نہ تھا اس لئے اس کے متعلق انہوں نےکوئی ذکر نہیں کیا اور شرک کے متعلق بہت کچھ بیان کردیا۔کیونکہ ان کے چاروں طرف مشرک ہی مشرک تھے۔دوسرے مذاہب سے مجھے اس وقت سروکار نہیں اسلام کے متعلق یہ اعتراض غلط ہے۔حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دہریت کے متعلق علم تھا۔چنانچہ حدیث میں آتا ہے کہ آپؐنے فرمایا کہ ایک ایسا زمانہ آنے والا ہےجبکہ لوگ کہیں گے دنیا کو کس نے بنایا؟ جب اسے بتایا جائے گا کہ خدا نے تو وہ پوچھے گا کہ خدا کو کس نے بنایا ہے٭؟اوریہی وہ سوال ہے جو دہریت کے بانی سنپسر نے اپنی کتاب میں اُٹھایا ہے۔پس اس حدیث میں صاف ظاہر ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا تعالیٰ نےدہریت کے متعلق علم دیا تھا۔حالانکہ عرب دہریوں سے خالی تھا۔اب میں یہ بتاتا ہوں کہ قرآن کریم میں اس اعتراض کو صاف لفظوں میں کیوں نہیں اُٹھایا گیا۔یہ بات ظاہر ہے کہ اگر قرآن کریم انسانی طاقت سے بالا ثابت ہوجائے تو علاوہ اس کے کہ یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں یہ بھی ثابت ہوجاتا ہے کہ خدا بھی ضرور ہے پس قرآن کریم کی سچائی ثابت ہوجانے کے ساتھ دہریت کا بالکل خاتمہ ہوجاتا ہے اور اس صورت میں اس کا ایک ایک لفظ دہریت کا ردّبن جاتا ہے۔پس دہریت کا سوال کوئی مستقل سوال نہیں ہے۔کلام الٰہی کے سوال کے حل ہونے کے ساتھ یہ خود حل ہوجاتا ہے۔لیکن خدا تعالیٰ کے ثابت کردینے کے بعد کلام الٰہی کا سوال حل کرنا پھر بھی باقی رہ جاتا ہے۔پس اللہ تعالیٰ نے وہی طریق اخیار یا جس سے کہ دو سوال ایک دم حل ہوجاتے تھے یعنی قرآن کریم کے ایک بالا ہستی کی طرف سے نازل ہونے کا ثبوت دیدیا اوراس ثبوت میں دہریت کا جواب خود بخود آگیا۔پس یہ کہنا کہ شرک کا رد قرآن کریم *مسند احمد بن حنبل جلد ۲ص۲۸۲