انوارالعلوم (جلد 6)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 262 of 603

انوارالعلوم (جلد 6) — Page 262

خدا تعالیٰ کی قدرت کا زبردست ثبوت الغرض مولوی محمد علی صاحب قادیان سے چلے گئے اور اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت اور اپنے جلال کا ایک زبردست ثبوت دیا اور اس نے اپنی ذات کو تازہ نشانوں سے پھر ظاہر کیا اور وہ اپنی تمام شوکت سے پھر جلوہ گر ہوا اور اس نے عَلٰی رُؤُوْسِ الْاَشْھَادِپکار دیا کہ احمدیت اس کا قائم کیا ہوا پودا ہے اس کو کوئی نہیں اکھاڑ سکتا۔خلافت اس کا لگایا ہوا درخت ہے اس کو کوئی نہیں کاٹ سکتا۔اس عاجز اور نوتوان وجود کو اسی نے اپنے فضل اور احسان سے اس مقام پر کھڑا کیا ہے۔اس کے کام میں کوئی نہیں روک ہوسکتا۔قادیان اس کی پیاری بستی ہے اسے کوئی نہیں اجاڑ سکتا وہ مکہ ہے مگر بروزِ محمدؐ کا مکہ وہ غریبوں کا شہر ہے مگر خدائے ذوالجلال کی حفاظت کے نیچے۔وَاٰخِرُ دَعْوٰناَ اَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔میرزا محمود احمد خلیفۃ المسیح از قادیان دارالامان ؁ ترجمہ انگریزی عبارات ۱ ’’میں جماعت احمدیہ کی دانائی اور اخلاقی جرأت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ان باطل عقائد کے متعلق پورے زور سے نفرت کا اظہار کریں۔پیشتر اس کے کہ یہ ان باطل عقائد کی طرح جو مسیحؑکی طرف منسوب کئے جاتے ہیں۔اپنی جڑ پکڑیں‘‘۔۲’’جماعت کے تعلیم یافتہ طبقہ کا ایک بڑا حصّہ ‘‘۔۳’’اخلاقی جرأت‘‘ ۴’’وہ کہتے ہیں کہ ان سے پہلے جن لوگوں پر خدا تعالیٰ کا کلام نازل ہوتا رہا ہے وہ باوجود آدمی ہونے کے خدا کہلاتے تھے۔‘‘ ۵’’چونکہ اس نے اپنے والد کے مداحوں کے گروہ میں پرورش پائی اس لئے اس کے اندر وہی تنگ خیالات پیدا ہوگئے۔جو اس قسم کے نوجوانوں میں ایسے حالات کے ماتحت پیدا ہو جایا کرتے ہیں۔‘‘