انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 565 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 565

انوار العلوم جلد ۵ ۵۶۵ ندرین مبلغین کو ہدایات (۲۶ جنوری ۹۳ ه بعد نماز عصر بورڈنگ مدرسہ احمدیہ کے ایک کمرہ میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے مبلغین جماعت احمدیہ ، مبلغین کی کلاس کے طلباء ، مدرسہ احمدیہ کی ساتویں جماعت کے طلباء اور افسران صیفہ جات کے سامنے حسب ذیل تقریر فرمائی۔تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : ) تبلیغ کے طریقوں پر غور کرنا ہم چونکہ ایک ایسے مذہب سے تعلق رکھتے ہیں جس نے اور ذمہ داریوں کے علاوہ اس ذمہ داری کا اُٹھانا بھی ضروری قرار دیا ہوا ہے کہ ساری دنیا کو ہدایت پہنچائی جائے اور ہر مذہب ، ہر ملت، ہر فرقہ اور ہر جماعت کے لوگوں کو ہدایت کی جائے اس لئے ہمارے لئے تبلیغ کی ضروریات پر غور کرنا اور اس کے لئے سامان بہم پہنچا نا نہایت ضروری معاملہ ہے اور خصوصیت کے ساتھ اس معاملہ پر غور کرنا نہایت ضروری ہے کہ تبلیغ کن ذرائع سے کرنا زیادہ مفید اور نتیجہ خیز ہو سکتا ہے اور کن طریقوں کو کام میں لانے سے اعلیٰ نتائج نکل سکتے ہیں۔میں دیکھتا ہوں کہ تمہیں سال سے زیادہ عرصہ ہمارے سلسلہ کو تبلیغ شروع کئے ہوئے ہوا ہے مگر اس وقت تک وہ نتائج پیدا نہیں ہوئے جن کے پیدا ہونے کی امید ان صداقتوں کی وجہ سے کی جاسکتی ہے جو ہمارے پاس ہیں۔مفید اور اعلیٰ نتائج دو ہی طرح پیدا