انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 562 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 562

انوار العلوم جلد ۵ ۵۶۲ ہے کہ اگر کوئی انسان اس حالت میں سوتا ہے کہ اسے غلاظت لگی ہوئی ہے اور شیطان اسے چھیڑے تو وہ اپنے آپ کو ملامت کرے۔پھر فرمایا فرشتے بھی ان چیزوں سے نفرت رکھتے ہیں جن سے انسان نفرت کرتا ہے۔پھر فرمایا کتوں سے کھیلنا بھی فرشتوں کی رکاوٹ کا باعث ہوتا ہے اور تصویر کے متعلق فرمایا کہ جو لوگ اپنے گھروں میں تصویریں لگاتے ہیں ان کے گھروں میں فرشتے داخل نہیں ہوتے پھر بدبودار چیزوں مثلاً پیاز وغیرہ کان یا کھانا کھانے کے بعد منہ صاف نہ کرنا اور کھانے کے ریزوں کا منہ میں سٹر جانا اس قسم کی غلاظتوں میں ملوث ہونے والوں کے ساتھ بھی فرشتے تعلق نہیں رکھتے۔اسی ذیل میں حقہ پینے والے بھی آگئے۔حقہ پینے والے کو بھی صحیح الہام ہونا نا ممکن ہے۔آخر میں میری یہ دُعا ہے کہ خدا تعالیٰ ہم سب کو ملائکہ کے ذریعہ مدد دے اور اس میں کامیاب کرے جس لئے ہم کھڑے ہوئے ہیں اور اس کی طرف سے جو تعلیم آئی ہے اس کو اپنے نفس پر قائم کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی توفیق دے۔ہماری تمام غلطیاں اور کمزوریاں معاف کرے ہیں نیکی اور تقویٰ کی راہوں پر چلائے ہر میدان میں ہمیں غلبہ دے۔ہر جگہ اور ہر موقع پر ہماری نصرت اور تائید فرمائے اور ہر مقام پر ہمارے دشمنوں کو ذلیل اور نا کام کرے اور ہمیں دینی اور دنیوی آفتوں سے بچائے۔آمین۔اس تقریر کے بعد مارچ میں انہوں نے ایک ٹریکٹ مباہلہ کے متعلق شائع کیا ہے مگر وہ بھی ہمارے اشتہار کے جواب میں نہیں بلکہ اپنی جھوٹی فتح کے اظہار میں۔شاید کسی کے دل میں یہ مشبہ گزرے کہ ملائکہ تو خدا تعالیٰ سے فیضان حاصل کر کے انسان کو پہنچاتے ہیں۔شیطان کسی سے فیضان حاصل کرتا ہے اور پھر اس کا اثر لوگوں پر ڈالتا ہے۔سو اس کا جواب یہ ہے کہ دوسروں کو دینے والے کے لئے ذخیرہ اور خزانہ کی ضرورت ہوتی ہے۔چھیننے والے کو کسی ذخیرہ کی ضرورت نہیں ہوتی۔شیطان کا کام چونکہ کس کو کچھ دینا نہیں بلکہ چھیننا ہے اس لئے اسے ذخیرہ اور خزانہ کی بھی ضرورت نہیں ہے اور نہ وہ کسی سے فریمان حاصل کرتا ہے۔عاد سنن ابي داؤد كتاب الطهارة باب الجنب يؤخر الغسل : عنه موطا امام مالک صفحه ۷۲۶