انوارالعلوم (جلد 5) — Page 558
انوار العلوم جلد ۵ ۵۵۸ حالا نكتة الله کرتے۔گو یا خدا تعالیٰ فرماتا ہے اگر لوگ ترقی کرتے کرتے ملانکہ ہو جاتے تو ہم ان پر ملائکہ ہی نازل کرتے۔یعنی ملائکہ جیسے ہونے سے وہ نازل ہوتے ہیں۔اب ہمیں دیکھنا چاہئے کہ انسان ملائکہ جیسا کس طرح ہوتا ہے ؟ اول طریق ملائکہ سے مشابہت حاصل کرنے کا یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے نبیوں کا پیغام دنیا کو پہنچایا جائے۔اللہ تعالیٰ ملائکہ سے فرماتا ہے۔فَإِذَا سَوَيْتُهُ وَنَفَخْتُ فِيْهِ مِنْ روحي فَقَعُوا لَهُ سَجِدِينَ (الحجر: ۳۰) یعنی اسے فرش تو جب میں انسان کو پیدا کروں ! اس کی پوری طرح فرمانبرداری کرو۔گویا نبی کے ساتھ ہونا اور اس کے مشن کی تبلیغ کرنا ملائکہ کا کام ہے۔اب جو شخص نبی کے ساتھ ہو جائے گا اور تبلیغ کرے گا وہ چونکہ ملانکہ جیسا کام کرے گا۔اس لئے انہی کی طرح کا ہو جائے گا اور جب وہ ایسا ہو جائے گا تو ملائکہ اس سے انس کرنے لگیں گے اور اس سے تعلق پیدا کر لیں گے۔دوسرا طریق جو ملائکہ سے مشابہت پیدا کرنے سے ہی تعلق رکھتا ہے یہ ہے کہ توحید کی اشاعت کی جائے۔کیونکہ خدا تعالیٰ ملائکہ کے متعلق فرماتا ہے کہ شَهِدَ اللهُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ والمنتَكَةُ وَاُولُوا الْعِلْمِ قَائِمًا بِالْقِسْطِ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (ال عمران: (1) اللہ ک توحید کی خدا بھی گواہی دیتا ہے اور ملائکہ بھی۔اس سے معلوم ہوا کہ خدا کی تو حید کی اشاعت کرنا بھی ملائکہ کا ایک کام ہے اور جو اس کام کو کرتے ہیں وہ بھی ان سے برکت حاصل کر سکتے ہیں۔اور ہم تو یہاں تک دیکھتے ہیں کہ جو لوگ جھوٹے طور پر خدا کی واحد نیت کی اشاعت کرتے ہیں وہ بھی فائدہ اُٹھا لیتے ہیں۔ہندوستان میں رام موہن رائے اور پنڈت دیا نند کی قوموں کو جتنی ترقی ہوئی اتنی دوسرے ہندوؤں کو نہیں ہوئی۔وجہ یہ ہے کہ وہ دوسروں کے مقابلہ میں خدا کی توحید کے قائل ہیں اور اس کی اشاعت کرتے ہیں۔پس توحید الٹی کے متعلق غیرت رکھنے والا انسان بہت بڑی برکات ملائکہ سے پا لیتا ہے۔به تیسرا طریق : ملائکہ سے مشابہت حاصل کرنے کی تیری تدبیر یہ ہے کہ انسان کے قلب میں یہ تحریک ہو کہ عفو اور درگزر کو قائم کرے اور بدلنی کو ترک کرے۔جتنی یہ عادت زیادہ ہوگی۔اتنی ہی ملائکہ کی تحریک زیادہ ہوگی۔دوسروں کی غلطیوں کو معاف کرنا اور عفو سے کام لینا ملائکہ کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔کیوں؟ اس لئے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے : وَ َیسْتَغْفِرُونَ لِلَّذِينَ مَنُوا (المومن :) ملا کہ مومنوں کے گناہوں کے لئے معافی مانگتے ہیں۔جو انسان اپنے اندر اس صفت کو زیادہ پیدا