انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 516 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 516

انوار العلوم جلد ۵ ۵۱۶ ملا تكلة الله کہ یہ ناک سے تعلق رکھتی ہیں۔ان جوابات سے معلوم ہوا کہ کسی چیز کے معلوم کرنے کا یہی ذریعہ نہیں کہ وہ نظر آئے بلکہ اور حواس بھی ہیں۔جن سے ان کا ہونا معلوم کیا جاتا ہے۔پھر میں کہتا ہوں ہوا کو کسی نے دیکھا ہے۔جب ہوتی ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ ہوا ہلا رہی ہے ورنہ نظر نہیں آتی۔اسی طرح اور بہت سی طاقتیں ہیں۔مثلاً قوت حافظہ ہے۔کون ہے جو اس کو چکھ کر یا سونگھ کر یا دکھ کر مانتا ہے ؟ اس کے اثرات سے ہی اس کا پتہ لگایا جاتا ہے۔پس معلوم ہوا کہ ایسی چیزیں بھی ہیں جن کو دیکھنے کے بغیر اور ذرائع سے مانا جاتا ہے اور ان کے اثرات کو دیکھ کر ان کو مانا جاتا ہے۔اسی طرح ملائکہ بھی اثرات کے ذریعہ مانے جا سکتے ہیں یہ ضروری نہیں ہے کہ وہ نظر ہی آئیں۔ان کے اثرات سے ان کا پتہ لگ جاتا ہے۔دوسرا اعتراض ایسا ہے جسے علماء کا اعتراض کہا جاتا اور بڑا پکا قرار دیا جاتا ہے لیکن میں کہتا ہوں یہ ایسا جاہلانہ اعتراض ہے کہ اس سے بڑھ کر جہالت اور نہیں ہو سکتی۔وہ اعتراض یہ ہے کہ کہا جاتا ہے۔کیا خدا ملائکہ کا محتاج ہے ؟ کہ ان کو اس نے بنایا ہے۔ہم کہتے ہیں کہ خدا ملائکہ کا خالق ہے اور کسی چیز کا خالق اس کا محتاج نہیں ہوا کرتا۔خدا تعالیٰ کو ملائکہ کا محتاج تب کہا جاتا جب خدا ملائکہ کو کسی اور جگہ سے لاتا۔لیکن خدا تو ملائکہ کو خود پیدا کرتا ہے پھر ان کا محتاج کیونکر ہوا ؟ احتیاج إلى الغیر ہوا کرتی ہے نہ کہ اپنے قبضہ اور اختیار کی احتیاج ہوتی ہے۔میں چونکہ خدا تعالیٰ نے ملائکہ کو خود پیدا کیا ہے اس لئے وہ ان کا محتاج نہیں ہے اور یہ جاہلانہ اعتراض ہے۔دوسرے اس اعتراض کا رو اس طرح بھی ہو جاتا ہے کہ مادی دنیا میں بھی ہم دیکھتے ہیں کہ ہر ایک چیز کے اسباب مقرر ہیں۔وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ ملائکہ کو ماننے سے خدا کو ان کا محتاج ماننا پڑیگا وہ مانتے ہیں کہ کھانے کے ذریعے پیٹ کا بھرنا خدا کا قانون ہے۔ہم کہتے ہیں کیا کھانے کے ذریعہ پیٹ بھرنے کا قانون بنانے سے خدا اس بات کا محتاج ہو گیا کہ وہ بندہ کا پیٹ کھانے سے بھرے اسی طرح بیماری ہے خدا نے دوائی کے ذریعہ اس کا علاج مقرر کیا ہے۔کیا خدا دوائی کا محتاج ہو گیا ؟ اسی طرح روشنی کے لئے خدا نے سورج بنایا ہے کیا خدا سورج کا محتاج ہو گیا ؟ وجہ کیا ہے کہ جسمانی سلسلہ میں اسباب مقرر کرنے سے تو متجاج نہیں ہوتا۔لیکن اگر روحانی سلسلہ میں فرشتوں کو اسباب مقرر کرے تو محتاج ہو جاتا ہے۔تیرا رو اس اعتراض کا یہ ہے کہ وہی اسباب دنیا میں کمزوری ظاہر کیا کرتے ہیں جن کے بغیر کوئی کام نہ کر سکے وہ اسباب کمزوری کا باعث نہیں ہوتے جو اپنے قبضہ اور اختیار میں ہوتے ہیں۔