انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 514 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 514

انوار العلوم جلد ۵ ۵۱۴ ملائكة الله پیدا کرنے کے لئے ملائکہ کا وجود ضروری ہے۔تیسری ضرورت ملائکہ کی یہ معلوم ہوتی ہے کہ ہم ظاہری عالم میں دیکھتے ہیں کہ جمانی تربیت کے لئے دو سینے میں ایک وہ جو بغیر انسان کے علم اور اس کے دخل کے اس کا کام کر رہا ہے۔جیسا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے :- وَسَخَّرَ لَكُمُ الَّيْلَ وَالنَّهَارَ وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَه وَالنُّجُومُ مُسَخَوتٌ بِأَمْرِي (النحل : ۱۳) کہ خدا کے حکم کے ماتحت رات اور دن سورج اور چاند اور ستارے بغیر تمہاری کسی محنت کے تمہارے لئے کام کر رہے ہیں۔مسخر عربی میں اس کو سکتے ہیں جس پر کچھ خرچ نہ ہو اور وہ کام دے، خدا تعالیٰ فرماتا ہے ہم نے تمہارے لئے رات اور دن سورج اور چاند اور ستاروں کو کام میں لگا دیا ہے تمہیں ان کے لئے کوئی محنت نہیں کرنی پڑتی۔رات آتی ہے اور دن چڑھتا ہے لیکن تم اس کے لئے کوئی محنت نہیں کرتے اور تمہارا ان پر کچھ خرچ نہیں ہوتا۔اسی طرح سورج دھوپ نازل کرتا ہے۔چاند روشنی کرتا ہے۔ستارے طرح طرح کے اثرات ڈال رہے ہیں۔لیکن تمہیں ان کے لئے کچھ نہیں کرناپڑتا یہ انتظام جس کی طرف اللہ تعالیٰ نے اشارہ فرمایا ہے اس بات کا ثبوت ہے کہ خدا تعالیٰ نے ایک ایسا سلہ ہمارے فائدہ کیلئے رکھا ہوا ہے جو آپ ہی آپ کام کرتا رہتا ہے۔ہمارا اس میں کچھ دخل نہیں ہوتا۔مثلاً سورج کی شعاعوں میں ایسی طاقت ہے کہ پانی کو مختلف رنگ کی شیشیوں میں ڈال کر اگر اس کے سامنے رکھ دیا جائے تو اس میں ایسی طاقت پیدا ہو جائے گی کہ اس سے کئی بیماریوں کا علاج کیا جا سکتا ہے۔اسی طرح چاند کی روشنی سے بعض سبزیاں بڑھتی اور کمپتی ہیں۔گڑی کو تو میں نے خود دیکھا ہے کہ چاندنی رات میں اس قدر جلدی بڑھتی ہے کہ اس کے بڑھنے کی صرصر کی آواز آتی ہے۔اور بھی نباتات ایسی ہیں کہ چاند کی روشنی کا ان پر بڑا اثر ہوتا ہے اور یہ تو ایک دو مثالیں ہیں۔ان چیزوں کے ہزاروں ہی اثرات ہیں جو ہمیں معلوم ہیں۔اور جو ہمیں معلوم نہیں وہ تو نہ معلوم کتنے ہوں گے ؟ پس یہ چاند اور سورج اور تارے سب اثر ڈال رہے ہیں اور اب یہ بات دریافت کی گئی ہے کہ رسل کے کیڑوں کی قاتل دھوپ ہے اس لئے دھوپ کو بھی علاج کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔اسی بات کو مد نظر رکھ کر دیکھو کہ سورج کی طرح انسانوں کی خدمت کر رہا ہے۔ایک شخص ہل کے بیمار