انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 30 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 30

انوار العلوم جلد ۵ i دینے چھوڑ دیتا ہے تو اس کے مقابلہ میں ایک ایسے درخت کی قیمت بڑھ جاتی ہے جو کوئی پھل نہیں یکن اس کی کڑی اس کی کڑی کی نسبت مضبوط اور اعلیٰ درجہ کی ہوتی ہے تو ام انار اور اور درختوں کی دیا کیونکہ اس آم ہے۔مقابلہ آنحضرت بر دیگر انبیاء اسی اصل کے ماتحت ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور دوسرے انبیاء کی تعلیم کا مقابلہ کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ آیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فضیلت حاصل ہے یا نہیں۔کہ آپ کی تعلیم پھل اور نتائج کے لحاظ سے دوسروں سے اعلیٰ ہے۔اگر آپ کی تعلیم کے پھل دوسرے انبیاء کی تعلیموں سے زیادہ اور اعلیٰ درجہ کے ہوں تو پھر آپ کے اعلیٰ اور افضل ہونے میں بھی شک وشبہ نہیں رہ جاتا ، لیکن اگر آپ کی تعلیم کے پھل اور ثمرات اور فوائد پہلے نبیوں کی تعلیموں سے کم ہوں تو آپ بھی ان نبیوں سے کم درجہ کے ہونگے۔اس اصل کے ماتحت ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تعلیم کو دیکھتے ہیں۔اور موٹی موٹی چند ایک مثالیں لیتے ہیں کہ آدمی کو درختوں کی طرح میوے نہیں لگا کرتے۔بلکہ اس کے پھلوں سے یہ مراد ہوتی ہے کہ جو تعلیم وہ دیتا ہے اس کا اثر اور نتیجہ کیا ہوتا ہے۔اور اس کی تعلیم سے کیسے لوگ تیار ہوتے ہیں۔اس بات کا موازنہ کرنے کے لئے ہم تین نبیوں کو لیتے ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے اَنَا سَيدُ وَلُدِ آدَمَ (ابن ماجه۔كتاب الزهد باب ذكر الشفاعة ) کہ میں آدم کے تمام بیٹوں کا سردار ہوں۔اس دعوی کی صداقت ثابت کرنے کے لئے ہم حضرت موسیٰ اور حضرت عیسی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مقابلہ کرتے ہیں۔حضرت موسیٰ اور حضرت عیسی خدا تعالیٰ کے نبی تھے جیسا کہ خود خدا تعالیٰ نے بتایا ہے اس لئے ان کے خدا تعالیٰ کے برگزیدہ اور پیارے ہونے سے کس طرح انکار کیا جا سکتا ہے۔مگر سوال یہ ہے کہ حضرت موسیٰ اور حضرت عیسی کا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں کیا درجہ ہے۔اس کے لئے ہم ان کے پھلوں کو دیکھتے ہیں اور معلوم کرتے ہیں کہ حضرت موسیٰ کی تعلیم کو کیسے پھل لگے اور حضرت عیسی کی تعلیم کو کیسے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کو کیسے۔یہ سب انبیاء چونکہ دنیا کی اصلاح کے لئے آتے تھے اس لئے ہمیں یہ دیکھنا چاہئے کہ کسی نبی نے اپنی تعلیم کے ذریعے ایسی جماعت تیار کی جو تقوی اور طہارت میں سب سے بڑھ گئی اور کوئی جماعت اس کا مقابلہ نہ کر سکی جس نبی کی تیار کردہ جماعت ایسی ثابت ہو جاتے گی وہ سب سے بڑھ جائے گا۔خواہ وہ میلی ہو۔خواہ مولی لیک اگر محہ صل اللہ علیہ وسم کی تیار کردہ جماعت قربانی اور اخیار تقویٰ و طہارت نیکی