انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 286 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 286

انوار العلوم ۲۸۶ اسلام اور حریت و مساوات جواب ، انگریز جو ہندوستان میں آباد ہیں ان میں سے بعض بے شک ہندوستانیوں سے برا سلوک کرتے ہیں جس طرح بعض ہندوستانی بعض ہندوستانیوں سے بُرا سلوک کرتے ہیں۔جس طرح ظالم ہندوستانیوں کے ظلم دور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔بعینہ اسی طرح ظالم انگریزوں کے ظلم کے دُور کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔آپ کا یہ سوال میری سمجھ میں نہیں آیاکہ کم حیثیت انگریز معزز ہندوستانیوں کی تذلیل کرتے ہیں آپ تو مساوات کے قائل تھے۔یہ کم حیثیت اور معزز کہاں سے آگئے ؟ ۱۴ انگریزوں کے مقابلہ میں ہندوستانیوں کی حالت عدالتوں میں سوال ہوا کیا ہندوستانیوں کی انگریزوں کے مقابلہ میں کبھی شنوائی ہوتی ہے ؟ عدالتوں میں جواب :- سارے مقدمات کی مشکلیں تو میرے پاس نہیں۔مگر بالعموم ہندوستانیوں کو فوجداری معاملات میں اپنے حقوق نہیں ملتے اور اس معاملہ کے متعلق اب تک کوئی معقول عذر نہیں پیش کیا گیا۔لیکن اس میں بہت سا حصہ خود ہندوستانی مجسٹریٹوں کا ہے۔مگر سوال یہ ہے کہ انگریزوں کے چلے جانے پر بیجارٹی (MAJORITY ، جس قوم کی ہوگی۔کیا اس کے مقابلہ میں ہمیں حقوقی مل جائیں گے۔اگر اس بات کی تسلی ہو جاوے تو پھر یہ دیل کچھ وقوت رکھ سکتی ہے۔جلیا نوالہ باغ کا واقعہ سوال ۱۹۵۹ : کیا جلیانوالہ باغ کا واقعہ فاجعہ اور ایسے ہی کئی ایک اور واقعات مساوات کا ثبوت دیتے ہیں ؟ جواب :- جلیانوالہ باغ کا واقعہ بے شک نہایت ہی ظالمانہ واقعہ ہے۔میرے نزدیک جنرل ڈائر کا فعل قریباً اتنا ہی انسانیت سے بعید ہے جتنا کہ کٹار پور اور بہار کے قاتلوں کا لیکن اگر کنار پور اور بہار میں مسلمان عورتوں اور بچوں کو زندہ جلا دینے والے لوگوں کو ہم معاف کر سکتے ہیں تو جنرل ڈائر کو کیوں نہیں معاف کر سکتے۔مساوات کے طریق کو بیہاں پر کیوں نہ مد نظر رکھا جائے ؟ ناگوار واقعات سے گورنمنٹ کو متنبہ کرنا سوال 13 - کیا آپ کا ناصرف بحیثیت 14 : ایک شہری ہونے کے بلکہ امام اولی الامر ہونے کی حیثیت سے یہ فرض نہیں ہے کہ آپ ان روزمرہ کے ناگوار واقعات کے اہم نارنج گورنمنٹ کو متنبہ کریں۔اور اگر حکومت نہ مانے تو عملی صورت میں اس کے خلاف آئینی طریق پرغم وغصہ کا اظہار کریں ؟