انوارالعلوم (جلد 5) — Page 281
انوارالعلوم جلد ۵ اسلام اور حریت و مساوات اسلام اور حریت و مساوات د مسائل حاضرہ کے متعلق چند سوالات اور حضرت فضل عمر خلیفہ ایسیح الثانی کے جوابات ) تحریر فرموده ۱۲۸ اکتوبر سن ۱۱۹ ) کوہ مری سے ایک گریجویٹ صاحب نے حضرت خلیفہ ایسیح الثانی کی خدمت میں چند سوالات لکھ کر بھیجے جن کے حسب ذیل جواب حضور نے لکھوائے۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ ر خاکسار محمد اسماعیل مولوی فاضل ) نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مکرمی ! السلام علیکم ورحمتہ الله و بركاته آپ نے جو سوالات تحریر فرمائے ہیں۔ان کے جوابات حسب ذیل ہیں :- سلسلہ احمدیہ کی غرض سوال را - کیا سلسلہ احمدیہ کی وجہ ماموریت اشاعت اسلام ہے ؟ جواب :۔سلسلہ احمدیہ کی غرض مسلمان کہلانے والوں کو مسلمان بنانا ہے۔چونکہ ہر سلم کا فرض ہے کہ وہ اپنی طاقت کے مطابق اشاعت اسلام کرے اس لئے ہر احمدی کا فرض اشاعت اسلام بھی ہو جائے گا۔اشاعت اسلام اور اسلام کے بنیادی اُصول سوال ہے۔کیا اشاعت اسلام کے اندر ان تمام اصول کی اشاعت نہیں آتی جو