انوارالعلوم (جلد 5) — Page 276
انوار العلوم جلد ۵ ۲۷۶ ترک موالات اور احکام اسلام کورسوں کا نہیں ، یونیورسٹیوں کا نہیں ، یہ سب تمہاری غفلت اور تمہاری سُستی کا نتیجہ ہے۔فوجی خدمات سے تمہارا مقصود کیا تھا میں پھر اصل مضمون کی طرف آتا ہوں میں سلیم کرتا ہوں کہ تم جنگ میں گئے اور تم نے خوب جانبازیاں کیں اور ترکوں کو مارا اور ان کے خون سے میدان کو رنگ دیا مگر کیا خدا کے لئے الیسا کیا ؟ اس لئے کیا کہ خدا تعالیٰ حکم دیتا ہے کہ اپنے حاکم کی اطاعت کرو ؟ یا تیں وقت فوج میں بھرتی ہوتے تھے ساتھ ساتھ یہ بھی کہتے جاتے تھے کہ ہم کافر ہورہے ہیں اور دس دس روپے کے لئے اپنی جانیں شیطان کے ہاتھ بیچ رہے ہیں اور ہر ایک کارنمایاں جو تم سے ہوتا تھا اس کے بدلے اپنے افسروں کو زمینوں کی درخواستوں اور خطابات سے گھبرا دیتے تھے جس غرض سے تم یہ سب کام کرتے تھے وہ غرض تمہاری ایک حد تک پوری ہو گئی۔خطاب بھی تم نے پائے، نوکریاں بھی حاصل ہوئیں، جاگیریں بھی ملیں ، تم نے بھی لگے ، غرض تمہارا معراج تم کو حاصل ہو گیا۔اب اور کون سا تمہارا حق تھا جس کے بدلے میں تم نے انگریزوں سے ترکوں کی جان بخشی کا سوال کیا ہے ؟ کیا وہ نہیں جانتے تھے کہ تم مذہباً اس جنگ کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے تھے اور صرف نوکریوں کی خاطر یا انعام حاصل کرنے کے لئے گورنمنٹ کو خوش کرنے کے لئے یا خطابوں اور جاگیروں کی خواہشات سے فوج میں بھرتی ہو کر جا رہے ہو الا ماشاء اللہ۔پھر جب وہ دیکھتے تھے کہ تم اپنے عقیدہ کو جو گو غلط تھا مگر بہر حال تم اس کو مانتے تھے دنیوی فوائد کے لئے قربان کر رہے ہو تو ان کے دلوں پر اسلام کی تعلیم کا کیا اثر ہوتا اور اس موالات سے وہ اسلام کے قریب کیونکر آتے ؟ یہ بد نتیجہ تم نے موالات کا نہیں بلکہ اپنی نیتوں کا پایا میں یہ غلط ہے کہ تم نے موالات کا تجربہ کر لیا اور اس کو نقصان دہ پا یار تم نے موالات کا بد نتیجہ نہیں دیکھا بلکہ اپنی نیتوں کا بد نتیجہ دکھا اگرتم ان کو اسلام کی خوبیوں کا قائل کرنے کے لئے ان سے ملتے اپنے کاموں میں دیانتداری اور اخلاص کا نمونہ دکھا کر اسلام کی تعلیم کا اثر ان پر ثابت کرتے، موقع ملنے پر اسلام کے متعلق گفتگو کرتے اور ان کی پرستش نہ کرتے بلکہ ان کو خُدائے واحد کی طرف توجہ دلاتے تو کیا ان کے دل پتھر کے تھے کہ ان پر اثر نہ ہوتا ؟ وہ انسان ہیں اور حسن پر فدا ہونے کی اہلیت رکھتے ہیں۔جب ان کی آنکھیں خدا کے ایک نبی کو دیکھ کر چندھی گئیں توجب وہ خود اللہ تعالیٰ کا چہرہ دیکھیں گے تو کیا اس کے نور سے ان کی آنکھیں منور نہ ہوں گی ؟ جب حضرت مسیح نے ان کو فریفتہ کرلیا توکیا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے دلوں پر قابو نہ پائیں گئے ؟