انوارالعلوم (جلد 5)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 141 of 653

انوارالعلوم (جلد 5) — Page 141

انوار العلوم جلد ۵ دنیا کا آئندہ مذہب اسلام ہوگا کروڑوں لوگ عیسائیت میں داخل کرلئے مگر مسلمانوں نے کچھ نہ کیا حالانکہ ان میں سے ہر ایک کو اسلام نے تبلیغ کرنے کا حکم دیا ہوا ہے۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ مسلمانوں کو سخت ضعف پہنچا اور مزید بات یہ ہوئی کہ پلے در پے ایسے حادثات اور واقعات پیش آئے کہ مسلمانوں کو خیال پیدا ہو گیا کہ اب ہم دنیا میں قائم نہیں رہ سکتے۔اس سے مسلمانوں کی آنکھیں کھلیں اور انہوں نے سمجھا کہ اگر تم اسی طرح گرتے رہے تو عیسائیت کے مقابلہ میں کسی صورت میں بھی نہیں ٹھر سکیں گے۔اب اگر یہ فیصلہ ہو جائے کہ اسلام عیسائیت کے مقابلہ میں ٹھہر نہیں سکتا تو لا نا نا نا پڑیگا کہ وہ زمانہ آگیا ہے کہ ساری کی ساری دنیا نہ سی قریباً ساری دنیا کا مذہب عیسائیت ہو اور اگر اسلام عیسائیت کا مقابلہ کر سکتا ہے اور اس پر غالب آ سکتا ہے تو لازما ماننا پڑیگا کہ دنیا کا آئندہ مذہب اسلام ہوگا کیونکہ اب وہ زمانہ آگیا ہے کہ جو مذہب حق ہوگا وہ ساری دُنیا میں پھیل جائیگا۔پس اس سوال پر غور کرنا لغو اور بیہودہ نہیں ہے کیونکہ زمانہ پوری قوت اور سارے زور سے ٹھوکریں اور کہنیاں مار مار کر نہیں بتا رہا ہے کہ آنکھیں کھولو اور توجہ کرو کہ تمہارے مذہب اسلام نے دنیا میں باقی رہنا ہے یا عیسائیت نے ؟ پس یہ کوئی معمولی سوال نہیں بلکہ بہت اہم ہے اس کی اہمیت کو مد نظر رکھ کر اس وقت جبکہ طبائع میں ہیجان پیدا ہو گیا ہے میں نے مناسب سمجھا ہے کہ اس امر کے متعلق اپنے خیالات ظاہر کروں کہ دنیا کا آئندہ مذہب اسلام ہوگا یا عیسائیت۔دوسری وجہ اس سوال پر غور کرنے کی یہ ہے کہ چونکہ اس وقت مسلمانوں پر انتہائی درجہ کا ادبار آگیا ہے اور ان کی حالت مایوسی کی آخری حد تک پہنچی جا رہی ہے اس لئے مایوسی سے بچانے کے لئے کہ تمام ناکامیاں اور نامرادیاں اسی کی وجہ سے ہوتی ہیں میں نے یہ بتانا ضروری سمجھا ہے کہ اسلام ہی دنیا کا آئندہ مذہب ہو گا اور کوئی طاقت اور کوئی قوت اسے ہرگز نہیں مٹا سکتی۔اسلام ایک نہایت مضبوط چٹان پر کھڑا ہے اس لئے ناممکن ہے کہ مٹ سکے وہ پھیلے گا اور ضرور پھلے گا۔اس کے بعد حضور نے ان غلط الزامات کی تردید کی جو عیسائی اسلام پر لگا کر لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ ایسا مذہب قائم رہنے کے قابل نہیں ہے اور عیسائیوں کی اس بات کو عقلی اور نقلی طور پر غلط ثابت کیا ہے کہ جو مذ ہب زمانہ کے ساتھ نہیں بدلتا وہ سچا مذہب نہیں ہے۔حضور نے فرمایا ہم یہ تو تسلیم کرتے ہیں کہ اگر کوئی مذہب کامل نہیں ہے اور ہر زمانہ کی ضروریات کے مطابق تعلیم نہیں