انوارالعلوم (جلد 5) — Page 116
انوار العلوم 114 تقریه بر سیالک کیا حضرت مرزا صاحب غلطی خوردہ تھے ؟ اب رہا یہ کہ کیا آپ غلطی خوردہ تھے۔؟ بعض لوگ کہتے ہیں۔اس میں شک نہیں که مرزا صاحب نے اسلام کی بڑی خدمت کی ہے۔لیکن ایسے لوگوں کو بعض ایسے مقامات سے گزرنا پڑتا ہے جہاں غلطی لگ جاتی ہے۔اسی طرح مرزا صاحب کے ساتھ ہوا اور اس کے ثبوت میں یہ سناتے ہیں کہ جس طرح منصور نے انا الحق کہا تھا اسی طرح مرزا صاحب نے جو دعوے کئے ان میں ان کو غلطی لگ گئی۔مگر دراصل یہ کہنے والوں کی غلطی ہے۔اگر منصور کو انا الحق الہام ہوا تو یہ کوئی بری بات نہیں ہے۔قرآن کریم میں ایسی آیتیں ہیں جن میں خدا تعالیٰ اپنے آپ کو اسی طرح مخاطب کرتا ہے۔پس اس الہام سے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ منصور نے خدا ہونے کا دعوی کر دیا۔کیونکہ اگر کوئی خدا کا ہو کر بھی ایسی ٹھوکر کھائے تو پھر خدا تعالیٰ سے تعلق ہونے کا فائدہ کیا۔تو یہ غلط ہے کہ حضرت مرزا صاحب کو غلطی لگ گئی۔آپ متواتر کئی سال کہتے اور اعلان کرتے رہنے کہ مجھے الہام ہوتا ہے اور وہ الہام پورے ہوتے رہے۔اس لئے یہ نہیں کہ سکتے کہ آپ غلطی خوردہ تھے۔کیا حضرت مرزا صاحب کو جنون تھا ؟ اب رہا جنوں اس کے متعلق بھی شادت سے فیصلہ ہو سکتا ہے اور یہ عجیب بات ہے کہ حضرت مرزا صاحب کی جماعت میں جتنے طبیب اور ڈاکٹر داخل ہوئے ہیں۔اتنے کسی اور جماعت میں ایسے معزز میشہ کے لوگ داخل نہیں ہوئے۔اس صورت میں سوائے اس شخص کے جو خود پاگل ہو اور کوئی حضرت صاحب کو پاگل نہیں کہہ سکتا۔حضرت مرزا صاحب صادق تھے ہیں ان تینوں باتوں میں سے کوئی بھی حضرت مرزا صاحب کی طرف منسوب نہیں کی جاسکتی۔اب یہی پہلو باقی رہ گیا کہ آپؐ پیچھے ہیں۔اس کے متعلق دیکھتے ہیں کہ سچائی کے کیا دلائل ہیں ؟ صداقت مسیح موعود کی ایک دلیل قران رسول کریم صلی الہ علیہ سلم کی صداقت کی ایک دلیل پیش کرتا ہے اور وہ یہ کہ جو لوگ اس کے متعلق کتے ہیں کہ جھوٹا ہے وہ ذرا اس کی اس عمر پر تو خود کریں جو دعوی سے پہلے گزری ہے کہ وہ کیسی تھی ؟ ایک بہت بڑا ثبوت ہے کسی کی سچائی کا جو اسلام نے پیش کیا ہے کہ دعوی سے پہلے کی زندگی کو دیکھوں کیا وہ ایسی نہیں ہے کہ کوئی اس پر حرف گیری نہیں کر سکتا۔اگر ایسی ہی ہے تو ظاہر ہے کہ جس شخص نے کل شام تک کسی سے دعا فریب نہیں کیا اور نہ جھوٹ بولا کس طرح ممکن ہے کہ وہ آج صبح اُٹھ کر لوگوں پر