انوارالعلوم (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 41 of 709

انوارالعلوم (جلد 4) — Page 41

انوار العلوم بلدم ام 3 عورتوں کا دین سے واقف ہونا ضروری ہے چھوڑوں گا کہ خدا ایک ہے اور کوئی اس کا شریک نہیں۔تو یہ ایک ایسا اہم عقیدہ ہے کہ جس کے بغیر نجات نہیں ہو سکتی۔چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اور گناہ تو معاف کردوں گا مگر شرک نہیں معاف کروں گا۔(النساء : (۴۹) آج کل یہ بہت پھیلا ہوا ہے اور مسلمانوں میں گو بتوں کی ستش نہیں پائی جاتی مگر ان کی بجائے قبروں کو پوجا جاتا ہے۔پھر عورتوں کا اپنے خاوند عزیز رشتہ داروں کے متعلق یہ کہنا کہ جو ان کا مذہب ہے وہی ہمارا مذہب ہے شرک ہے۔اسی طرح یہ بھی کہ اگر یہ بات پوری ہو گئی تو فلاں پیر کی نیاز دی جائے گی شرک ہے۔اور بھی کئی قسم کے شرک ہیں جن میں آج کل عورتیں خاص طور پر مبتلاء ہیں۔حالانکہ یہ ایک خطر ناک بات ہے۔پس عورتوں کے لئے ایک سب سے ضروری عقیدہ یہ ہے کہ وہ خدا کو ایک سمجھیں اور نہ کسی کو اس کی صفات میں نہ افعال میں نہ اسماء میں شریک قرار دیں۔دوسرا عقیدہ یہ ہے کہ فرشتوں پر یقین رکھیں کہ وہ خدا کی ایک مخلوق فرشتوں پر ایمان لانا ہے جو انسانوں کے دلوں میں نیک تحریکیں کرتی ہے اور ان پر ایمان لانے کے یہ معنی ہیں کہ جب کوئی دل میں نیک تحریک ہو تو فورا اس پر عمل کیا جائے تا کہ اور تحریک کے لئے جگہ خالی ہو۔تیسرا عقیدہ یہ ہے کہ قرآن کو خدا کی کتاب سمجھنا اور سب رسولوں پر ایمان لانا قرآن کریم پر ایمان ہو کہ اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے اور اس کے سوا اور بھی کتابیں نازل ہوئی تھیں۔چوتھے یہ کہ سارے رسولوں پر ایمان ہو کہ وہ بچے ہیں۔پانچویں یہ کہ مرنے کے بعد اٹھایا جائے گا اور حساب و کتاب ہو گا۔ان بعث بعد الموت عقائد کو نہ ماننے سے کوئی مرد و عورت مسلمان نہیں کہلا سکتا اس لئے ان پر ایمان رکھنا بہت ضروری ہے یہ تو ہوئے عقائد اب میں اعمال کا ذکر کرتا ہوں جو اسلام نے ضروری قرار دیئے ہیں۔اول نماز ہے۔جس کا ادا کرنا نہایت ضروری ہے۔مگر اس میں نہایت سستی کی جاتی نماز پڑھنا ہے اور خاص کر عورتیں بہت ست نظر آتی ہیں جو کئی قسم کے عذر پیش کیا کرتی ہیں۔مثلا یہ کہ میں بچہ والی جو ہوئی کپڑے کس طرح پاک رکھوں کہ نماز پڑھوں۔لیکن کیا کپڑے پاک رکھنا کوئی ایسی مشکل بات ہے جو ہو ہی نہیں سکتی۔ایسی تو نہیں ہے۔اگر احتیاط کی جائے تو عه سیرت ابن ہشام عربی جلدا صفحه ۲۸۵،۲۸۴ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء