انوارالعلوم (جلد 4) — Page 641
واقعات خلافت علوی تاریخی لیکچر سے مستفید ہونے کا موقع دیا ہے بہت اعلیٰ مقصد اور مدعا کے لئے قائم ہوئی ہے۔تاریخی واقعات کو سن کر یہ ہونا چاہئے کہ انسان ان سے عبرت حاصل کرے۔قرآن کریم میں جابجا تاریخی واقعات کا حوالہ دیا گیا ہے جس سے یہی غرض ہے۔پس اس وقت جو حضرت صاحبزادہ صاحب نے وسیع معلومات پیش کی ہیں۔میرے لئے موقع نہیں کہ فردا فردا ان کے متعلق بتاؤں کہ ان سے یہ یہ سبق حاصل ہو سکتے ہیں۔مگر میں یقینا کہتا ہوں کہ معلومات اس قابل ہیں کہ جب چھپ کر آپ کے سامنے آئیں گی تو پڑھنے والے دیکھیں گے کہ ان میں بڑے بڑے سبق موجود ہیں۔اس وقت میں یہ کہتا ہوں کہ جتنی باتیں آپ لوگوں کو یاد ہیں ان پر غور کریں اور ان سے سبق لیں۔چونکہ وقت زیادہ ہو گیا ہے اس لئے میں اور وقت نہ لوں گا اور صرف یہ کہہ کر کہ گر عاقلی یک اشاره کانیست الفضل یکم ماروح ۱۹۲۰ء) حضرت سے دعا کرنے کی درخواست کروں گا۔