انوارالعلوم (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 447 of 709

انوارالعلوم (جلد 4) — Page 447

العلوم جلد ۴ ترکی کا مسلمانوں کا فرض اس ذریعہ سے ایک حصہ مخلوق بہیمیت کا جامہ اتار کر انسانیت کا جامہ پہن لے گا۔پس یہ کہنا کہ امریکہ یا کوئی اور ملک ترکوں کا دشمن ہے غلط ہے وہ اسلام کا دشمن ہے۔نہ بوجہ اس مذہب سے تعصب کے جس پر وہ قائم ہے بلکہ بوجہ اس ناواقفیت کے۔نہیں، بلکہ غلط واقفیت کے جو اسے اسلام کے متعلق ہے۔بے شک دو سرے ممالک میں بھی ظلم ہوتے ہیں۔بے شک امریکہ کا مہذب سفید رنگ کا آدمی بھی کبھی انسانیت کا جامہ اتار دیتا ہے۔بے شک روس کے باشندے ظلم و ستم کی انتہائی حد کو پہنچ جاتے ہیں۔مگر پھر بھی وہ ایسے مذاہب کے پابند ہیں جو رحم کی تعلیم دیتے ہیں جو اخلاق کو درست کرتے ہیں۔مذہبی حیثیت سے خواہ وہ کتنے ہی گرے ہوئے ہوں۔مگر اخلاقی اور انسانیت کی تعلیم تو ان میں موجود ہے جو ان کے پیروؤں کی روح کی حفاظت کرتی ہے اور ان کو ہمیشہ اوپر اٹھائے رکھتی ہے۔پس ان کے جوش اور ان کے مجنونانہ افعال صرف بہیمیت کا ایک منفرد شعلہ ہوتے ہیں۔لیکن اسلام (نعوذ باللہ من ذالک) تو اپنے پیروؤں کی طبیعت کو بدل دیتا ہے اور فطرت انسانیت سے فطرت ہیمیت پر قائم کر دیتا ہے۔اس کے پیرو کوئی نیکی کرہی کیونکر سکتے ہیں۔اور اگر ان سے کوئی نیکی ہوتی بھی ہے تو وہ اسلام کی کا نتیجہ نہیں ہوتی۔بلکہ مغربی تمدن سے ملاپ کا نتیجہ۔اس لئے ترکوں کے مظالم اور مغربی ممالک کے بعض مجنونانہ افعال کا مقابلہ ہی کیا ہے۔ان دونوں کا مقابلہ ایسا ہی غلط ہے جیسا کہ ایک طبیب اور ایک متطبیب کا مقابلہ۔اس بناء پر کہ دونوں کے ہاتھوں سے مریض مرتے بھی ہیں اور شفاء بھی پاتے ہیں۔کیونکہ اول الذکر کے ہاتھوں میں مریضوں کا شفاء پانا مطابق قاعدہ ہے گو کبھی بطور استثناء موت بھی واقع ہو جاوے۔اور مؤخر الذکر کے ہاتھوں سے مریضوں کے مرجانے کا قاعدہ ہے گو کبھی استثنائی طور پر شفاء بھی ہو جاوے۔اور اگر کوئی ایسی مثالیں مل سکیں کہ مسلمانوں نے ظلم نہ کیا ہو تو کیا شیر جسے پنجرہ میں رکھا گیا ہو شکار کر سکتا ہے؟ وہ ضرور کسی بیرونی دباؤ کا نتیجہ ہیں کیونکہ یہ ہو نہیں سکتا کہ ایک شخص کو اسلام کی تعلیم دی جاوے اور پھر وه آدم خور درنده ند بن جاوے۔اور بنی نوع انسان کے لئے مضر و جود ثابت نہ ہو۔یہ وہ خیالات ہیں جو اسلام کی نسبت مغربی ممالک میں پھیلے ہوئے ہیں اور یہ وہ خیالات ہیں کہ جب تک ان ممالک میں پھیلے رہیں گے اس وقت تک مسلمان کہلانے والوں کو انصاف حاصل نہ ہونے دیں گے۔خدا تعالیٰ نے تو مسلمانوں کا فرض مقرر کیا ہے کہ وہ اسلام کو چاروں کونوں میں پھیلائیں