انوارالعلوم (جلد 4)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 423 of 709

انوارالعلوم (جلد 4) — Page 423

٢٣ سوم خطاب جلسہ سالانہ کے امارچ 1914ء گالیاں دی تھیں۔اس کو دیکھ کر اوروں نے اپنے آپ کو بھی پیش کرنا شروع کر دیا۔ان سب کا اس کو افسر بنا کر حملہ کرنے کے لئے بھیجا گیا۔جب آگے سے دشمن نے گولیاں چلانی شروع کیں تو کچھ ان میں سے بھاگنے لگے مگر وہ آگے ہی آگے بڑھتا گیا۔اور اس کو دیکھ کر دوسرے بھی آگے بڑھتے گئے۔حتی کہ انہوں نے جا کر قلعہ پر قبضہ کر لیا اس فتح کی خوشی میں جب بڑے افسر نے آکر اس سے ہاتھ ملانا چاہا تو وہ پرے ہٹ کر کہنے لگا آپ وہی ہیں جنہوں نے مجھے گالیاں دی تھیں۔اس نے کہا پھر تم نے میرے کہنے پر کیوں کام کیا۔اس نے کہا میں نے اس لئے کیا کہ آپ سے بدلہ لوں۔اور شریف کا بدلہ لینا یہی ہوتا ہے کہ اپنے دشمن کو احسان سے شرمندہ کرے۔اور اسے اپنی دشمنی پر افسوس کرنے کے لئے مجبور کرے۔تو ہمیں سید عبد اللطیف صاحب کے خون کا بدلہ کابل کے لوگوں سے لینا ہے مگر اس طرح جس طرح شریف لیا کرتے ہیں۔انہوں نے تو احمدیت کے نام کو مٹایا تھا ہم اس کو قائم کر دیں۔پس کابل ہمیں پکار پکار کر بلا رہا ہے۔اس لئے ضرورت ہے کہ ہم اپنا کوئی مشن بھیجیں۔پھر ایران بلا رہا ہے۔دیکھو کوئی شریف انسان برداشت نہیں کرتا کہ کوئی اس پر احسان کرے اور وہ اس کا بدلہ نہ دے۔ایران نے تم پر احسان کیا ہے اور بہت بڑا احسان کیا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں لَوْ كَانَ الْإِيْمَانَ مُعَلَّقاً بِالثَّرَيَّا لَنَا لَهُ رَجُلٌ مِنْ فَارَسَ اس وقت جب کہ ایمان ژیا پر چلا جائے گا ایک ایران کا انسان تم کو ایمان واپس لا کر دے گا۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔اور ایک فارسی النسل نے تمہیں ایمان واپس لا کر دیا۔اب کیا تمہارا فرض نہیں ہے کہ تم اس کے رشتہ داروں اور اہل وطن کو اس نعمت سے بہرہ ور کرو۔ضرور ہے لیکن کیا تم نے ان کے احسان کا بدلہ دیا؟ نہیں ہرگز نہیں۔اس لئے فارس بھی پکار رہا ہے کہ میری طرف منسوب ہونے والے ایک انسان نے تم پر احسان کیا اور تمہیں ایمان جیسی نعمت دی۔اس کے بدلے میں تم نے میرے ساتھ کیا سلوک کیا۔پس تم بھی اس کے اہل ملک پر احسان کرو اور اس نعمت میں شامل کرو۔پھر اس سے بھی بڑھ کر عرب پکار پکار کر کہہ کر رہا ہے کہ تم نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے احسانوں کا جس نے تمہارے آباء و اجداد کو زندہ کیا اور پھر جب تم مر گئے تو اس کے غلاموں میں سے ایک غلام نے تم کو زندہ کیا۔کیا بدلہ دیا ہے؟ اس کے اہل وطن ہونے کی وجہ سے حمد بخاری کتاب التفسير باب را عمال حقو النجم میں الفاظ اس طرح ہیں " لو كان الايمان عند الثريا لناله رجال اور جل من هؤلاء نيز المعجم الكبير جلد ۱۸ صفحه ٣٤ الحافظ ابی القاسم سليمان بن احمد طبرانی میں ہے لو كان الايمان معلقا بالثريا لناله رجال من فارس