انوارالعلوم (جلد 4) — Page 405
علوم جلد ۴ ۴۰۵ خطاب جلسہ سالانہ ۱۷ مارچ ۱۹۱۹ ء ہے۔اور پھر ایسا انتظام کیا ہے کہ ہفتہ میں ایک بار ہر ایک صیغہ کے ناظر اپنے اپنے صیغہ کے کام کی رپورٹ میرے سامنے پیش کریں اور آئندہ کے لئے ہدایات لیں۔اس وقت تک ایسا ہی ہو رہا ہے اور میں نے دیکھا ہے باوجود اس کے کہ ابھی ابتدائی کام اور دفتری انتظام سے ان صیغوں کو فراغت نہیں ہوئی۔ہر ایک کام میں ایک نئی روح کام کرتی نظر آتی ہے۔ان باتوں کے اسوقت میرے بیان کرنے کی ایک غرض تو یہ ہے کہ آپ لوگوں کو واقفیت ہو جائے۔دوسرے یہ کہ وہ لوگ جو ان کاموں کے لئے مقرر کئے گئے ہیں۔ان کو آپ سے کام پڑیگا۔مثلاً لڑکوں کی فہرست بنانے کے لئے آپ کو لکھیں گے اور دوسری باتوں میں آپ سے مدد لیں گے۔اس لئے میں ہدایت کرتا ہوں کہ جس احمدی سے یہ معلومات حاصل کرنا چاہیں خواہ وہ کسی جماعت کا سیکرٹری ہو یا پریذیڈنٹ یا ممبر ہو کوئی ہو اسے اگر کوئی خاص مجبوری ہو تو معذرت کر دے ورنہ جہاں تک جلد ہو سکے جواب دیں۔اور ان کی طرف جو اعلانات بذریعہ اخبار یا بذریعہ خاص چھٹی پہنچیں۔ان کو میری طرف سے ہی سمجھیں۔کیونکہ وہ یا تو میرے حکم سے یا میرے مشورہ سے بھیجے جاتے ہیں۔اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے جس نے میرے مقرر کئے ہوئے حاکم کی اطاعت کی اس نے میری اطاعت کی اور جس نے اس کی نافرمانی کی اس نے میری نافرمانی کی۔(بخاری کتاب الجهاد والسير باب يقاتل من وراء الامام وي ام و يتقى به پس چونکہ یہ لوگ خلیفہ کے مقرر کئے ہوئے ہوں گے اس لئے اگر آپ ان کے کسی اعلان کی تعمیل کرنے میں اس لئے سستی کریں گے کہ وہ زید یا بکر کے نام سے لکھا گیا ہے تو یہ اس کی نافرمانی نہیں ہو گی بلکہ میری نافرمانی ہوگی اور اگر اسے حتی المقدور مدد دیں گے تو یہ اس کی مدد نہیں ہو گی بلکہ میری مدد ہو گی۔اسی سلسلہ میں میں اس بات کا ذکر کرنا بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ احمدیہ گزٹ کا اجراء بعض مقامات پر کسی اعلان یا خط کی اس لئے تعمیل نہیں ہوتی کہ وہاں کے لوگوں کو علم نہیں ہو تا کہ وہ خط میری طرف سے مقرر کردہ آدمی نے لکھا ہے اور بعض اوقات تو یہ خیال کر لیا جاتا ہے کہ کسی پیغامی کی طرف سے ہی نہ ہو۔اس لئے یہ انتظام کیا گیا ہے کہ ایک ماہوار رسالہ گزٹ کے طور پر شائع کیا جائے۔جس میں وہ امور بیان کئے جائیں جنکی واقفیت ضروری ہے۔اور جو افسر مقرر ہوں ان کی اطلاع شائع کی جائے۔اس طرح ایک تو دوستوں کو کام کرنے والوں کے نام کا علم ہو جائے گا۔دوسرے جو کام ہو رہے ہوں گے ان