انوارالعلوم (جلد 4) — Page 9
لوم جلد بهم ۹ میں سے کوئی حکم نہیں مانتا اپنی ذات اور اپنی روح کو نقصان پہنچاتا ہے۔اسی طرح ہم گورنمنٹ کی اطاعت کرتے ہیں مگر کسی پر احسان نہیں کرتے اور جو نہیں کرتا وہ اپنی روح کو نقصان پہنچاتا ہے اور یہ ایسا ہی انسان ہوتا ہے جو خدا تعالیٰ کے دوسرے احکام کی بھی پرواہ نہیں کرتا۔کبھی کوئی یہ ثابت نہیں کر سکتا کہ کسی خدا کے برگزیدہ یا پیارے انسان یا کسی مؤمن نے اپنی حکومت سے غداری کی ہو۔ایسے لوگ ہر گز غدار نہیں بلکہ اطاعت شعار اور فرمانبردار ہوتے ہیں۔کیوں؟ اس لئے کہ اس کے بغیر خدا تعالیٰ کا قرب بھی حاصل نہیں ہو سکتا کیونکہ حکام کی اطاعت کرنے کا حکم بھی خدا تعالی ہی کا حکم ہے اور اس لئے اس حکم کا توڑنا اسی طرح ہے جس طرح نماز روزہ اور دیگر احکام وغیرہ کا توڑنا۔تو ہر مؤمن کو اپنی روح کے بچانے کے لئے جس طرح نماز کا پڑھنا ضروری ہے۔اسی طرح حکام کی اطاعت کرنا ضروری ہے پس اس کا پورا کرنا بھی ہم پر فرض ہے اور نہایت ضروری فرض ہے کیونکہ یہ وہ حکم ہے جو خدا تعالیٰ نے اپنے مونہہ سے دیا ہے۔نبی کے دیئے ہوئے احکام بھی اس کے ماننے والوں کے لئے قابل اتباع ہوتے ہیں۔مگر جو خدا دے وہ تو بہت ہی ضروری ہوتے ہیں۔تو گورنمنٹ کی اطاعت کرنا اسلام کا حکم ہے اور جہاں ہم اور کئی ایک مذہبی فرائض ادا کرتے ہیں وہاں ہمارے لئے اطاعت اولوالامر کا ادا کرنا بھی ضروری ہے۔پس ہمیں سچے دل سے اس پر عمل کر کے ثابت کر دینا چاہئے کہ ہم ہی اسلام کے ہر ایک حکم کو بڑی خوشی اور عمدگی سے پورا کرنے والے ہیں۔بہت لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ گورنمنٹ ہمیں حقوق نہیں دیتی اگرچہ میرا اس بات سے اختلاف ہے کہ کوئی ایسے حقوق ہیں جو گورنمنٹ نہیں دیتی لیکن اگر مان بھی لیا جائے کہ یہ بات درست ہے تو میں کہتا ہوں کہ کسی چیز کے حصول کے طریق کئی ایک ہوتے ہیں۔جن میں سے بعض سے فتنہ و فساد پیدا ہوتا ہے اور بعض امن و امان کے ساتھ جاری رکھنے والے ہوتے ہیں اور کسی عقلمند اور دانا انسان کا یہ کام نہیں ہے کہ ان طریق سے کام لے جو فتنہ و فساد پیدا کرنے والے ہوتے ہیں کیونکہ ایسا کرنے سے خود رعایا کے لئے تباہی و بربادی کے سامان پیدا ہو جاتے ہیں۔دیکھو بنگال میں جو شورش کی گئی اس سے گورنمنٹ کو کوئی ایسا نقصان نہیں پہنچا مگر رعایا لٹ رہی ہے، ڈا کے پڑ رہے ہیں، قتل ہو رہے ہیں، فساد و فتنہ پھیل رہا ہے کیوں؟ اس لئے کہ حکومت کا رعب ہی ہوتا ہے اور اسی سے ملک میں امن قائم رہتا ہے۔چنانچہ آنحضرت الی